یوگی حکومت دیسی گایوں کی نسل بہتری کے لئے گرانٹ دے گی

0

لکھنؤ:اترپردیش حکومت نے دیسی گایوں کی نسل بہتری کے لئے 15ہزار روپئے مراعات کے طور پر مویشی پالنے والے کسانوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ گائے پالنے والوں کی آمدنی میں اضافہ، انہیں خودکفیل بنانے اور دیسی نسل کی گایوں کے تئیں ان کا رجحان بڑھانے کے لئے حکومت نے نند بابا دودھ مشن کے تحت وزیر اعلی پرگتشیل پشوپالک پروتساہن اسکیم کا آغاز کیا ہے۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ے جس میں اسکیم سے متعلق مراعاتی رقم، اہلیت، میعار، اسکیم کا مقصد اور فارم کو واضح کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکیم دیسی نسل کی گائے کے پہلے، دوسرے اور تیسری بار بچہ دینے پر نافذ ہوگی۔ ایک مویشی پالنےو الے کو زیادہ سے زیادہ دودیسی نسل کی گایوں میں نسل بہتر اور دودھ پروڈکشن میں اضافہ کے لئے مراعات کی رقم دی جائے گی۔
اس رقم کو دو حصوںمیں تقسیم کیا گیا ہے جس میں مویشی مالکین کو دس اور پندرہ ہزار روپئے مرعات کے طور پر دئیے جائیں گے۔
دودھ کمشنر اور مشن ڈائریکٹر ششی بھوشن سشیل نے کہا کہ مویشی پالنے والے کسانوں میں دیسی گایوں کی نسل کی بہتری، بہتر دیکھ بھال، معیاری غذائیت اور صحت کے بارے میں بیداری کی کمی کی وجہ سے ریاست میں مناسب تعداد ہونے کے باوجود بھی دودھ کی پیداواری صلاحیت بہت کم ہونے کی وجہ سےان کا کردار توقعات کے مطابق نہیں۔
انہوں نے بتایا ایسے میں ریاست کے مویشی پالنے والوں میں اعلی پروڈکشن اور میعاری دیسی نسل کی گایوں (گر، ساہیوال، ہریانہ، گنگاتری اور تھرپارکر) کو پالنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، تاکہ ان کی نسل کو بہتر بنایا جا سکے۔ ، ان کی بہتر دیکھ بھال کے مقصدسے نند بابا دودھ مشن کے تحت مکھیہ منتری پرگتی شیل پشوپال پروتساہن اسکیم کاآغاز کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here