لکھنؤ:سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر بدعنوانی کاالزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ ستی اور گنگا صفائی کے نام پر زبردست بدعنوانی ہوئی ہے۔ بی جے پی حکومت نے عوام کو اسمارٹ سٹی کے نام پر دھوکہ دیا ہے۔
اکھلیش یادو نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ مرکز و ریاست کی بی جے پی حکومتیں مل کر ابھی تک اترپردیش میں ایک بھی اسمارٹ سٹی نہیں بنا سکی ہیں۔ شہر کا آمدورفت نظام چوپٹ ہوگیا ہے۔اسمارٹ سٹی اور گنا صفائی کے نام پر زبردست بدعنوانی کی گئی ہے۔
ایس پی سربراہ نے کہا کہ ریاست کی سڑکوں کی حالت خراب ہے۔ جگہ جگہ گڑھے ہیں۔ بی جے پی حکومت کے سات سال ہونے کو ہیں لیکن سڑکوں کے گڑھے نہیں بھر پائی ہے۔ بی جے پی حکومت میں اسمارت سٹی جیسی اسکیمات میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہوئی ہے۔عوام الناس کی گاڑھی کمائی کی لوٹ ہوئی ہے۔ ٹھیکیدار مالا مال ہوگئے ہیں عوام کو صرف خواب دکھائے جارہے ہیں۔ بی جے پی حکومت میں عوام ٹھگا ہوا محسوس کررہے ہیں۔
سابق وزیر اعلی نے کہا کہ راجدھانی لکھنؤ ہو، وزیر اعلی کا پارلیمانی حلقہ وارانسی یا وزیر اعلی کا آبائی شہر گورکھپور ہر مہانگر کا برا حال ہے۔ وزیر اعلی گورکھپور کو لے کر بڑے۔بڑے دعوے کرتے ہیں۔ لیکن وہاں کی زمینی حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ بارش میں سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں۔ اسمارٹ سٹی کے نام پر بجٹ کا بندر بانٹ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاحتی شہر آگرہ میں پانی کا جمع ہونا، آلودگی اور سڑکوں پر سانڈوں کا دہشت ہے۔ اسی طرح سے گنگا صفائی کے نام پر ہزاروں کروڑوں روپیوں کو بہا دیا گیا لیکن ماں گنگاصاف نہیں ہوئی۔ گنگا ندی کی حالت آج بھی جس کی تس ہے۔ ریاست کی دیگر ندیوں کا بھی برا حال ہے۔ بی جے پی نے لکھنؤ میں گومتی ندی کی حالت خراب کردی ہے۔

