بڈاپسٹ: ہندوستان کے جیولن تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے عالمی چمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 88.77 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا نیرج نے پہلی ہی کوشش میں 88.77 میٹر تھرو کے ساتھ کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ اے میں ٹاپ پر رہے۔ عالمی چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفکیشن کا نشان 83 میٹر مقرر کیا گیا تھا۔
اس کے ساتھ نیرج نے پیرس اولمپکس 2024 کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ پیرس اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لیے کھلاڑیوں کو کم از کم 85.50 میٹر کا تھرو درکار تھا۔ اولمپک کوالیفکیشن کا عمل یکم جولائی 2023 کو شروع ہوا تھا اور 30 جون 2024 تک جاری رہے گا۔
عالمی ایتھلیٹکس کے قوانین کے مطابق عالمی ایتھلیٹکس، علاقائی فیڈریشنز یا نیشنل فیڈریشنز (نیرج کے معاملے میں ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا) کی طرف سے منعقد یا مجاز مقابلوں میں صرف پرفارمنس ہی اولمپک کوالیفکیشن کے لئے تسلیم کی جاتی ہے۔

