سپا کے سابق ایم ایل اے امیش چندر پانڈے بی جے پی میں شامل

0

لکھنؤ:مغربی اترپردیش کے ضلع مئو کی گھوسی اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی الیکشن سے پہلے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سینئر رہنما و سابق ایم ایل اے امیش چندر پانڈے نے جمعرات کو بی جے پی کی رکنیت اختیار کرلی۔
پارٹی کے ریاستی دفتر میں نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک کی موجودگی میں ریاستی صدر بھوپیندر سنگھ چودھری نے پانڈے اور ان کے حامیوں کو بی جے پی کی رکنیت دلائی۔ چودھری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا’وزیر اعظم نریندر مودی کی پختہ رہنمائی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی بہترین قیادت و بی جے پی کی اعلی پالیسیوں سے متاثر سابق ایم ایل اے مدھوبن ضلع مئو امیش چندر پانڈے و سینکڑوں حامیوں کو آج بی جے پی ریاستی دفتر پر بی جے پی کی رکنیت دلائی۔
رکنیت حاصل کرنے کے بعد پانڈے نے کہا کہ سپا نے ان کے بھائی کے قتل کے ملزم مجرمانہ شبیہ کے شخص کو گھوسی ضمنی الیکشن کے لئے ٹکٹ دیا ہے۔ پورے علاقے میں اس شخص کی مخالفت ہے۔ آٹھ تاریخ کو الیکشن کا نتیجہ آنے کے ساتھ اس امیدوار کی سیاست کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here