

چنئی: ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے 23 اگست کو چاند کے جنوبی قطبی خطہ پر سافٹ لینڈنگ کرنے جارہے چندریان -3 پیر کا چندریان -2 کے آربیٹر نے باضابطہ طور پر خیرمقدم کیا۔
اسرو نے ایکس پر بھیجے گئے پیغام میں کہا کہ دونوں کے درمیان رابطہ قائم ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا، “چندریان-3 مشن: ‘خوش آمدید دوست۔ چندریان -2 آربیٹر نے رسمی طور پر چندریان -3 لینڈر ماڈیول کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کے درمیان رابطہ قائم ہو گیا ہے۔ مشن آپریشن کمپلیکس (ایم او ایکس) کے پاس اب لینڈر ماڈیول تک رسائی کے مزید راستے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا دوسرے چندر مشن چندریان-2 جولائی 2019 میں شروع کیا گیا تھا اور ستمبر 2019 میں لینڈر لینڈنگ سائٹ کے بالکل قریب تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ یہ مشن 99.99 فیصد کامیاب رہا۔
اسرو نے کہا کہ چندریان 3 گاڑی 23 اگست کو 1804 بجے چاند پر اترے گی۔
خلائی ایجنسی نے اتوار کی صبح دوسری اور آخری بار لینڈنگ ماڈیول کے ڈی بوسٹنگ (عمل کو سست کرنے والا) آپریشن کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لینڈنگ پر، روور کو چاند پر اندرونی تجربات کے لیے لینڈنگ ماڈیول سے باہر نکال دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ دوسرا ڈی بوسٹنگ آپریشن اتوار کی صبح 0200 بجے کیا گیا اور لینڈنگ ماڈیول نامزد لینڈنگ سائٹ پر طلوع آفتاب کا انتظار کرے گا اور 23 اگست کو پاورڈ لینڈنگ شروع ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد چندریان 3 خلائی جہاز اب چاند سے تقریباً 25 کلومیٹر دور ہے۔
اسرو نے کہا، “ماڈیول کو اندرونی جانچ سے گزرنا ہو گا اور ٹارگیٹڈ لینڈنگ سائٹ پر طلوع آفتاب کا انتظار کرے گا۔”
اسرو نے کہا کہ چاند کی سطح پر آسان لینڈنگ کے لیے تیار چندریان 3- ہندوستان کی خلائی تحقیق میں ایک قابل ذکر سنگ میل ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا، ”یہ کامیابی ہندوستانی سائنس، انجینئرنگ، ٹیکنالوجی اور صنعت کے لیے ایک اہم قدم ہے، جو کہ خلائی تحقیق میں ہمارے ملک کی ترقی کی علامت ہے۔ چندریان- 3 کی آسانی سے (سافٹ لینڈنگ)ایک یادگار لمحہ ہے جو نہ صرف تجسس کو بڑھاتا ہے،بلکہ ہمارے نوجوانوں میں تحقیقکا جذبہ بھی بیدار کرتا ہے۔“
انہوں نے کہا، ”یہ فخر اور اتحاد کا گہرا احساس پیدا کرتا ہے کیونکہ ہم اجتماعی طور پر ہندوستانی سائنس اور ٹیکنالوجی کی طاقت کا جشن مناتے ہیں۔ یہ سائنسی تحقیقات اور اختراع کے ماحول کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔“
