

وارانسی: آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے سابق صدر اپنی روایتی سیٹ امیٹھی سے الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے کے سلسلے میں قیاس آرائیوں پرکانگریس کی اتر پردیش یونٹ کے نئے مقرر کردہ صدر اجے رائے نے روک لگاتے ہوئے جمعہ کو صاف کر دیا کہ وہ یقینی طور پر امیٹھی سے انتخاب لڑیں گے۔
ریاستی صدر بنائے جانے کے بعد وارانسی کے اپنے پہلے دورے پرآنے پرجب رائے سے پوچھا گیا کہ کیا راہل امیٹھی سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے، تورائے نے کہا، ”راہل گاندھی یقینی طور پر امیٹھی سے الیکشن لڑیں گے۔ امیٹھی کے لوگ یہاں ہیں۔“
انہوں نے کہا، ”جہاں تک پرینکا گاندھی کا سوال ہے، پارٹی کارکنان ان کی جیت کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،جہاں سے بھی وہ انتخاب لڑنے کے خواہش مند ہیں، چاہے وہ وارانسی ہی کیوں نہ ہو۔“
مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے راہل دہلی نہیں آئیں گے کے دعوے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہ، کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا، ”اسمرتی ایرانی خودگھبرائی ہوئی ہیں۔ انہوں نے 13 روپے فی کلو کے حساب سے چینی فراہم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ کیا وہ ایسا کرنے میں کامیاب رہی ہے؟ انہیں عوام کو جواب دینا چاہیے۔“
انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کا اہم مسئلہ مہنگائی، بے روزگاری اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے پیدا کیا جا رہا خوف کا ماحول ہو گا۔
انہوں نے کہا، ”ہم راہل گاندھی کے ذریعے دئے گئے پیار کے پیغام کو اتر پردیش کے ہر گھر تک پہنچائیں گے۔ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس بی جے پی کو شکست دے گی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ 2004 کے عام انتخابات کے بعد سے مسلسل تین بارامیٹھی پارلیمانی حلقے سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے راہل گاندھی 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی امیدوار اسمرتی ایرانی سے 55,000 سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے ہار گئے تھے۔ کیرالہ کے وایناڈ سے ایم پی ہیں۔
اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے، کانگریس نے جمعرات کو سابق ایم ایل اے اجے رائے کو سابق ایم پی برجلال خابری کی جگہ یوپی پردیش کانگریس کمیٹی (یو پی پی سی سی) کا نیا سربراہ مقرر کیا۔
مسٹر رائے یوپی میں پریاگ راج زون کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے حالانکہ کھابری کو ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے، لیکن پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ریاستی یونٹ کے صدر کے طور پر ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔
بھومیہار خاندان سے تعلق رکھنے والے مسٹررائے کو یوپی کے پوروانچل علاقے کا ایک مضبوط لیڈر سمجھا جاتا ہے۔ پانچ بار کے ایم ایل اے، مسٹر رائے نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف دو بار لوک سبھا کا الیکشن لڑا، پہلے 2014 میں اور پھر 2019 کے عام انتخابات میں، لیکن دونوں بار ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
