چنئی: چاند سے صرف چند دن کی دوری پر ’چکر‘کاٹ رہے چندریان3-کے لینڈر وکرم کو 30 کلومیٹر کے قریب ترین نقطہ پیری لیون اور 100 کلومیٹر کے سب سے دور نقطہ(اپولیون) والے مدار میں نصب کرنے کے لئے جمعہ کو اس کی رفتار کو کامیابی سے کم کر دیا گیا۔ اب چندریان- 3 چاند پر قدم رکھنے سے چند دن دور ہے۔
اسروکی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”سافٹ لینڈنگ کی طرف ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے آج شام چار بجے لینڈر کی رفتار کو ’ڈی بوسٹ‘ کیا گیا۔“ اسرو کے سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اس بار لینڈر وکرم کامیابی کے ساتھ چاند کی سطح پر اترجائے گا۔
جمعرات کو پروپلشن ماڈیول (پی ایم) سے الگ ہوئے وکرم لینڈر کے مدار آج کم ہوکر 113 کلومیٹر 157 کلومیٹر تک کر دیا گیا ہے۔ دوسرا ڈی بوسٹنگ آپریشن 20 اگست کو صبح 2 بجے کیا جائے گا۔ اسرو نے کہا کہ لینڈر کی صحت نارمل ہے۔ ’ایکس‘ (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں اسرو نے کہا، ”چندریان-3 مشن: دی لینڈر ماڈیول (ایل ایم) کی صحت نارمل ہے۔ لینڈر نے کامیابی کے ساتھ ڈی بوسٹنگ آپریشن کیا جس سے اس کا مدار 157 کلومیٹر کم ہو کر 113 کلومیٹر رہ گیا۔ دوسرا ڈیبوسٹنگ آپریشن 20 اگست 2023 کو تقریباً دوبجے طے کیا گیا ہے۔“
اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ نے چندریان-3 کی لینڈنگ کے سلسلے میں کہا، ”لینڈنگ کا سب سے اہم حصہ 30 کلومیٹر کی بلندی سے لینڈر کی رفتار کو حتمی لینڈنگ تک لانے کا عمل ہے اور گاڑی کو ہاریجنٹل سے ورٹیکل ڈائریکشن میں پہنچانے کی صلاحیت ہے جہاں ہمیں پوری ہنر مند ہونا ضروری ہے۔ پورا عمل کو کئی بار دہرایا گیا ہے۔ ان تمام مراحل میں ضروری عمل کو کنٹرول کرنے اور مناسب لینڈنگ کرنے اورمناسب لینڈنگ کرنے کی کوشش کرنے کے لیے کئی الگورتھم لگائے گئے ہیں۔ اگر 23 اگست کو لینڈرچاند کی سطح پر نرم لینڈنگ کرتا ہے تو یہ ہندوستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہوگی۔“

