نئی دہلی: کانگریس نے 2024 کے عام انتخابات سے عین قبل سابق وزیر اجے رائے کو پارٹی کی اتر پردیش یونٹ کا صدر مقرر کیا ہے۔
یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے مسٹر رائے سے کہا ہے کہ وہ فوری اثر سے اپنا کام شروع کریں۔
پارٹی نے اب تک اتر پردیش کانگریس کی باگ ڈور سنبھال رہے ریاستی صدر برج لال کھابری اور پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے تمام علاقوں کے صدور کے تعاون کی تعریف کی ہے۔
اتر پردیش کانگریس لیڈروں کا ماننا ہے کہ پارٹی نے 2024 کے عام انتخابات سے قبل یہ بڑی ذمہ داری سابق وزیر اجے رائے کو سونپی ہے، جو ریاستی اسمبلی میں پانچ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔

