لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہ ملک میں مہنگائی، بدعنوانی، ناانصافی اور جرائم کے ساتھ عدم مساوات بڑھتا جارہا ہے۔ سماج کو تقسیم کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ سماج وادی پارٹی کا مقابلہ بی جے پی کی سازشانہ پالیسیوں اور اس کے جھوٹے اشتہار بازی سے ہے۔
ایس پی سربراہ لوک جاگرن مہم کے تحت باندہ میں منعقد دو روزہ کیمپ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بی جے پی تقریق کرتی اور جھوٹ بولتی ہے۔ بی جے پی حکومت کی ہر اسکیم میں بدعنوانی ہوئی ہے۔اگر ہم سماج وادیوں نے لوگوں کو نہیں بیدار کیا تو بی جے پی لوگوں کو تاریکی میں لے جائی گی۔ سماج وادیوں کی ذمہ داری کے لئے عوام کے درمیان پہنچ کر انہیں سچائی سے آگاہ کریں۔
سابق وزیر اعلی نے کہا کہ ملک میں مساوات قائم ہو، غیر برابری ختم ہو،مساوی سماج ہو اس کے لئے ڈاکٹر رام منوہر لوہیانے جو راستہ دکھا یا تھا۔ جس پر نیتا جی چلے جو سپنا کبھی بابا صاحب نے دیکھا تھا اسی راستے پر ہمیں چلنا ہے۔تصور کیجئے ہمارے سامنے کتنے چیلنجز ہے۔ جس پارٹی سے ہمارامقابلہ ہے وہ بھگوان کی قسم کھا کر بھی جھوٹ بولتی ہے۔
اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے پاس مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی پر کوئی جواب نہیں ہے۔ مہنگائی کی مخالفت کرنے والوں کو بی جے پی حکومت جیل بھیج کر ہراساں کرتی ہے۔بے روزگاری پر سوال پوچھنے پر وزیر اعلی آبادی کی بات کرنے لگ جاتے ہیں۔آج نوجوانوں کے پاس نوکری اور روزگار نہیں۔بے روزگاری لگاتار بڑھتی جاری ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بندیل کھنڈ میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہوئی ہے اسے سبھی لوگوں نے دیکھا ہے۔ وزیر اعظم کے افتتاح کرنے کے بعد بندیل کھنڈایکسپریس وے دھنس گیا لیکن بی جے پی حکومت نے اس بدعنوانی کی جانچ نہیں کرائی۔وزیر اعظم نے بندیل کھنڈ میں میزائل بنانے کی بات کہی بی جے پی والوں سے پوچھئے یہ میزائل کہاں ہے؟
انہوں نے دعوی کیا کہ بے روزگار، مہنگائی، بدعنوانی ، ناانصافی اور جرائم کو مسئلہ نہ ماننے والی بی جے پی کے زوال کا یہی مسائل باعث بنیں گے۔ انڈیا اتحاد اور پی ڈی اے مل کر ریاست کی سبھی 80سیٹیں جیتنے جاررہی ہے۔

