لکھنؤ:سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے حکمراں جماعت کو مہنگائی۔بے روزگاری کے موضوع پر گھیرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں گھوسی اسمبلی نششت پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں عوام بی جے پی کو سبق سکھائیں گے۔
ایس پی سربراہ نے کہا اگرچہ اترپردیش کی حکومت گھوسی ضمنی الیکشن کو متاثر کرنے کے لئے سرکاری مشنری کا غلط استعمال کررہی ہے باوجود اس کے پارٹی گھوسی اسمبلی ضمنی الیکشن جیتنے جارہی ہے۔ہماری جیت تاریخی ووٹوں سے ہوگی۔ سماج وادی پارٹی جمہوریت کو بچانے کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ اس وقبل انہوں نے مہارانی اونتی بائی لودھی کی جینت پر ودھان سبھا مارگ واقع ان کے مجسمے پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اکھلیش نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 1857 کے تحریک آزادی میں انگریزوں کے خلاف اہم کردار نبھانے والی ویرانگنا اونتی بائی لودھی مدھیہ پردیش کے رام گڑھ کی رانی کامیاب حکمراں اور مجاہد آزادی تھیں۔اکھلیش نے کہا کہ مہارانی کو انگریزوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ کی وجہ سے یاد کیا جاتا ہے۔ان کی بہادری کی وجہ سے ہی مدھیہ پردیش کا منڈلا ار رام گڑھ ضلع آزاد ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مہارانی نے انگریز حکومت کے خلاف اپنے افواج سے اپیل کی تھی کہ انگریزیوں سے جدوجہد کے لئے تیار رہو یاپھر چوڑیاں پہنچ کر گھر میں بیٹھو۔ مہارانی اونتی بائی لودھی ہمارے لئے تحریک کا باعث ہیں۔
سابق وزیراع لی نے کہا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیر اعظم نے لال قلعہ سے ملک کو خطاب کرتے ہوئے جو کہا ہے وہ جھوٹ اورجملہ بازی کے سوائے کچھ نہیں ہے۔ان کالال قلعہ سے یہ آخری تقریر تھی کیونکہ 10سال کی بی جے پی حکومت نے نوجوانوں کو نوکری دینے کے بجائے ان کی نوکری چھینی ہے۔گیس سلنڈر مہنگائی کی وجہ سے خالی ہیں اور کسان اور کاروباری پریشان ہیں۔

