سال قبل یوپی میں سرمایہ کاری دور کی کوڑی تھی:یوگی

0

گورکھپور:اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ چھ سال قبل اترپردیش میں لچرنظم ونسق کی وجہ لوگ یہاں انڈسٹری لگانے اور کاروبار کرنے میں ڈرتے تھے اور ریاست میں سرمایہ کاری دور کی کوڑی تھی۔
یوگی ہفتہ کو گورکھپور میں واقع گیڑا سیکٹر۔26 میں میسرس کیان ڈسٹلریج پرائیویٹ لمیٹیڈ کے 1200 کروڑ روپئے کے سرمایہ والے ایتھنال و ای این اے پلانٹ کا سنگی بنیاد کرھنے کے بعد یہا موجود عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ریاست میں کاروباری ہی محفوظ نہیں تھے تب ان کی پونجی کیسے محفوظ رہتی۔
انہوں نے کہا کہ بہار سے سرمایہ کاروں کا یہاں آن تو دور یہاں کاروباری بھی بھاگ رہے تھے لیکن چھ سالوں میں یوپی کے نظم ونسق پورے ملک میں نظیر بنا ہے۔ ہر سرمایہ کار یوپی آنا چاہتا ہے اور زیادہ سے زیادہ سرمایہ کرنا چاہتا ہے جس کی ثبوت فراری میں گلوبل انوسٹر سمٹ میں ملا جہاں 36لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ چھ سال پہلے ایس پی۔ بی ایس پی کی سرکاروں میں یوپی کے لوگوں کے سامنے پہچان کا بحران تھا۔ یہاں کے نوجوانوں کو ملک میں کوئی ٹھکانہ نہیں ملتا تھا۔ دوسری ریاستوں میں لوگ کرائے پر مکان نہیں دینا چاہتے تھے۔ ہاسٹل ملنے میں دقت ہوتی تھی۔ اسے پہچان چھپانے کومجبور ہونا پڑتا تھا اور آج نوجوانوں کے سامنے پہچان کا کوئی بحران نہیں ۔ وہ شان سے خود کو یوپی والا بتاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فروی مہینے میں گلوبل انوسٹر سمٹ کو لے کر 10لاکھ کروڑ روپئے کا ہدف رکھا گیا تھا لیکن یوپی میں سرمایہ کار ی کے بڑھتے رجحانات سے 36 لاکھ کروڑ روپئے کے سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئیں۔ اس سرمایہ کاری سے ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں و روزگار کی سہولیت ملے گی۔ یوپی کے نوجوانوں کو ممبئی، پنجاب،صورت یا بنگلورو جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اسے اپنے ہی ضلع میں روزگا مل جائےگا۔
یوگی نے کہا کہ نئے ایتھنال پلانٹ کا آغاز ہونے سے سہجنوان کا فروغ انرجی کے نئے سنٹر میں ہوگا۔ گرین ویسٹ ایتھنال پلانٹ لگنے سے کسانوں کی آمدنی تو کئی گنا بڑھے گی اور توانائی و پٹرولیم کے شعبے میں خود کفالت میں بھی اضافہ ہوگا۔ یہی نہیں پٹرو مادے کے لئے بیرون ملک جانے والا پیسہ کسانوں کے جیب میں جائے گا۔ کسان خوشحال ہونگے تو ملک مستحکم ہوگا۔ کسانوں کو ویسٹ سے بھی کمائی ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here