بی جے پی حکومتوں نے ملک کی عوام کےاعتمادکو پارہ پارہ کیا ہے:شیوپال

0

جونپور: سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے جنرل سکریٹری شیوپال یادو نے الزام لگاتےہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی حکومتوں نے ملک کی عوام کا بھروسہ توڑا ہے۔ ملک میں مہنگائی شباب پر ہے اور بے روزگار بڑھتی جارہی ہے کسانوں کی آمدنی نہیں بڑھی، لوٹ، قتل،عصمت دری اور بدعنوانی شباب پر ہے۔ ملک کی عوام بی جے پی حکومت سے نجات پانا چاہتی ہے۔
سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے جنرل سکریٹری شیوپال یادو اتوار کو جونپور کے ہوٹل ریور ویو میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بی جے پی کو دس سال عوام نے موقع دیا لیکن بی جے پی نے گذشتہ نو سال میں ملک کو بربادی کے دہانے پر پہنچ دیا۔ بی جے پی حکومت نے اپنے مفا د کے لئے منی پور جیسے واقعات ہونے دیا۔ حالات یہ ہیں کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی جی لوک سبھا کا سامنا نہیں کرپارہے ہیں۔
مسٹر یادو نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ ‘انڈیا اتحاد’ سے خوفزدہ ہیں۔ بی جے پی والے ‘انڈیااتحاد’ کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ بی جے پی کے دور میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ ڈیزل، پیٹرول، گیس سلنڈر، سرسوں کا تیل، اشیائے خوردونوش سب مہنگی ہیں۔ یہ سب منافع کس کی جیب میں جا رہا ہے؟ غریب اور متوسط ​​طبقے کی جیبیں کاٹ کر بی جے پی حکومت اپنے صنعتکار دوستوں کے خزانے بھر رہی ہے۔
انڈیااتحاد میں وزیر اعطم کے امیدوار کے سوال پر مسٹر یادو نے کہا کہ انڈیا اتحاد میں کئی تجربہ کار لیڈر ہیں۔ سبھی نے اپنی اپنی ریاستوں میں اچھے اور بڑے ترقیاتی کام کیے ہیں۔ وزیر اعظم کا عہدہ اتحاد کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہمارے پاس بہت سے چہرے ہیں، بہت سے انتخاب ہیں، جب کہ بی جے پی کے پاس صرف ایک ہی چہرہ ہے۔ بی جے پی کے پاس کوئی دوسرا چہرہ نہیں ہے۔
اس موقع پر ایم ایل اے لکی یادو، ایم ایل اے پنکج پٹیل، سابق ایم ایل سی للن پرساد یادو، سابق ایم ایل اے لال بہادر یادو، ستیندر اپادھیائے، سنگیتا یادو، راہول ترپاٹھی وغیرہ موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here