نئی دہلی:میڈانتا گروپ آف ہاسپٹلس نے جی ای ہیلتھ کیئر کے تعاون سے میدانتا ای-آئی سی یو پروجیکٹ کے طور پر ہندوستان میں ٹیلی آئی سی یو خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے میدانتا ای آئی سی یو کمانڈ سینٹر کا افتتاح کیا یہ طبی تکنیکی پلیٹ فارم مریضوں کی تقریباً چوبیس گھنٹے نگرانی کرے گا، حتی کہ رات کے کسی بھی حصے میں مریضوں کی دیکھ بھال کی جاسکے گی۔ اس طرح کے متبادل نظام کی دیرینہ ضرورت تھی جو شدید بیمار مریضوں پر ہمہ وقت نگرانی اور اس کی دیکھ بھال کرسکے۔ یہ کمانڈ سینٹر نہ صرف مریضوں کی بہتر نگہداشت فراہم کرے گا بلکہ کم قیمت پر موثر خدمات بھی فراہم کرے گا۔
اس سلسلے میں اظہار خیال کرتے ہوئے میدانتا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر نریش تریہن نے کہا کہ یہ ظاہر ہے کہ محدود وسائل کے سبب اضلاع اور چھوٹے شہروں میں آئی سی یو کے بنیادی ڈھانچے کا فقدان ہے۔جی ای ہیلتھ کیئر کے ساتھ اس شراکت داری سے زندگی کو بچانے والی ڈیجیٹل یا ٹیلی آئی سی یو خدامات فراہم کرنا ہے۔ یہ پلیٹ فارم سنگین مریضوں کو چوبیس گھنٹے مشورہ، دیکھ بھال اور نگرانی فراہم کرے گا، جس سے ہیلتھ پروفیشنل زیادہ سے زیادہ مریضوں کو دیکھ سکیں گے۔ یہ طبی نگہداشت کے شعبہ میں انقلاب پیدا کرے گا
صدر اور سی ای او – جی ای ہیلتھ کیئر ساو¿تھ ایشیا اور منیجنگ ڈائریکٹر، وپرو جی ای ہیلتھ کیئرچیتنیا ساراوٹے نے کہا کہ ہم ہندوستان میں ہر شہری کو معیاری دیکھ بھال فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہم رسائی اور لاگت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی اختراعی ٹیکنالوجی کو میدانتا کے ماہرکلینکل نالج سے مربوط کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ مریضوں کی نازک حالت کے پیش نظر صحیح تشخیص انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس دوران ہر سیکنڈ کا شمار ہوتا ہے۔ سپر اسپیشلٹی کریٹیکل کیئر ٹیم کی رہنمائی سے چلنے والا کمانڈ سینٹر اس کو ممکن بنانے میں مدد کرے گا۔ میدانتا ملک کے بہترین صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں میں سے ایک ہے، جسے طبی شعبہ میں مہارت حاصل ہے۔ہم اس پارٹنر شپ کے ساتھ طویل عرصے تک کلینکل نالج حاصل کریں گے۔
ڈائریکٹر میدانتا ڈیجیٹل کریٹیکل کیئر سروسزڈاکٹر دلیپ دوبے نے کہاکہ کریٹیکل کیئر میڈیسن ایک سپر اسپیشلٹی کے طور پر ایک طویل عرصے میں تیار ہوئی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ طبی دنیا نے ایک کثیر ضابطہ نقطہ نظر کی اہمیت کو تیزی سے تسلیم کیا ہے، جس میں بہتر تشخیص، گہری نگرانی اور قابلیت شامل ہے۔ ان ڈیجیٹل اہم نگہداشت کی خدمات کو پورا کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

