دنیا نے کیا تھا ہندوستان کی فوجی قوت کا احساس:وزیراعلیٰ یوگی

0

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو بتایا کہ ناموافق حالات میں لڑے گئے کارگل جنگ کے دوران دنیا نے ایک بار پھر سے ہندوستان کی فوجی قوت کا احساس کیا تھا۔
کارگل جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا’سال 1999 میں کارگل جنگ اور اس سے قبل کے سبھی جنگوں و اس کے بعد بھی سرحدوں کا تحفظ کرنے والے ہندوستان کے جانباز سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو سلام کرتا ہوں۔ جو کنبے کے اراکین کو کھونے کے بعد بھی لگاتار اسے بڑھا رہے ہیں۔
کارگل شہید اسمرتی واٹیکا میں منعقد پروگرام میں وزیر اعلی نے کارگل میں شہید ہوئے جانبازوں کی مورتی کے سامنے گلپوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘آج نئے ہندوستان میں ہم مودی کی قیادت میں کام کررہے ہیں۔ یہ نیا ہندوستان ہے جس میں ہر شہری کو سیکورٹی کی گارنٹی ہے۔ جس ہندوستان میں دہشت گردی۔ نکسل وادر و دراندازی کی جگہ نہیں ہے۔ ہر شخص کو یکساں طور سے زندگی گزارنے کا موقع دیا جارہا ہے۔ ملک کی ترقی کے لئے نہ صرف مرکز و ریاستی حکومتیں بلکہ ہر ایک شہری اپنے طور پر کام کرتے ہوئے مفاد عامہ کی اسکیمات کے ذریعہ سے ان سبھی طبقات تک پہنچ رہے ہیں جو آزادی کے بعد نظر انداز کئے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان جانبازوں کی قربانی ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کے لیے انمول ہے۔ ہم سب کے لیے ناقابل فراموش اور قوم کے لیے قابل ستائش، لیکن ریاستی حکومت نے ان کے اہل خانہ کے تئیں احترام کا اظہار کرتے ہوئے ملک و اندرونی سیکورٹی میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو 50لاکھ روپئے اور ایک رکن کو یوپی حکومت میں سروس کا موقع دینے اور ان کے نام پر کوئی ایک ادارے، ایک سڑک کا نام ان کے نام کرنے کا نظام6 سالوں میں نافذ کیا ہے۔
یوگی نے بتایا کہ ملک کے پہلے سینک اسکول کا نام کیپٹن منوج پانڈے کے نام پر رکھا گیا ہے۔ میں میجر آدتیہ مشرا، میجر رتیش شرما، لانس نائک کیولانند دویدی، لانس نائک سنیل جنگ کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر ہم اپنے شہری فرائض کو نبھاتے ہوئے اپنے متعلقہ شعبوں میں کام کریں گے ہندوستان وزیر اعظم کے وژن کے مطابق 2047 میں دنیا کی ایک عظیم طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here