جے پور: صدرجمہوریہ دروپدی مورمو نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کو میں ، میری جگہ میرے ملک، میرے عوام اور میرے سماج کی سوچ کے ساتھ کام کرنا چاہئے ۔
محترمہ مورمو 15ویں راجستھان اسمبلی کے آٹھویں سیشن کے دوبارہ شروع ہونے پر جمعہ کو یہاں آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت خصوصی طور پر خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے ایم ایل ایز سے ہمہ جہت ترقی اور عوامی روایات کو مضبوط بناتے ہوئے اسمبلی کے ذریعے پارلیمانی وقار میں اضافہ کرنے اور راجستھان کے ہمہ جہت ترقی کے کام کرنے کی اپیل کی ۔
صدر جمہوریہ نے کہاموجودہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اسپیکر راجستھان سے آتے ہیں ۔ یہ ریاست کے لئے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 168کے تحت ریاست میں اسمبلی کی تشکیل کا آئین لاگو ہوا۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں پہلی اسمبلی 1952میں وجود میں آئی ، لیکن 1956میں ریاست کے انضمام کے ساتھ اسمبلی کی شکل تبدیل ہونے لگی ۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں جمہوریہ کی روایت پرانے زمانے سے ہی دیکھنے کو ملتی ہے، یہاں شمالی راجستھان کی زمین میں پانچویں صدی تک یودھئی قبیلے کی جمہوریت تھی ۔
محترمہ مورمو نے راجستھانی زبان میں سبھی کے استقبال سے اپنے خطاب کی شروعات کی ۔ انہوں نے راجستھان اسمبلی کی تعمیرا وراس کے تاریخی سفرکو اہم بتاتے ہوئے کہا کہ راجستھان اپنی شاندار روایات، تعمیراتی اور دستکاری ورثہ میں انوکھاہے۔ انہوں نے جے پور کو یونیسکو کے ذریعے تاریخی شہر کا درجہ دئے جانے کے لئے مبارکباد بھی دی ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں راجستھان کی شاندار تاریخ، بہادری ، تہذیب، ثقافت، ادب اور پدھارو مہارے دیس کے مہمان نوازی سمیت تمام آیام کی بات کی ۔
انہوں نے مہاکوی ماگھ ، چندوردئی ، میرابائی کے ادبی شراکت اور پرتھوی راج چوہان ، رانا سانگا اور مہارانا پرتاپ کے ساتھ -ساتھ ان کے معاون رہنے والے رانا پوجا کو بھی یاد کیا۔انہوں نے ڈونگرپور کی قبائلی لڑکی کالی بائی کے آزادی میں تعاون کو یاد کرتے ہوئے گووند گرو کو عظیم مجاہدین آزادی بتاتے ہوئے کہا کہ عزت نفس کا جذبہ راجستھان کے لوگوں میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہے۔
صدر جمہوریہ نے سابق وزیر اعلی موہن لال سوکھاڈیاسے سابق نائب صدر بھیروسنگھ شیخاو ت کے ذریعے راجستھان کی ترقی کے لئے کئے گئے کاموں کو یاد کیا۔ انہوں نے چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ (شارداایکٹ) کو اہم بتاتے ہوئے سماجی برائیوں کو دور کرنے کے لئے کئے گئے کاموں کی بھی بات کی ۔

