ریوینیو کے نئے ذرائع تلاشیں افسران:یوگی

0

لکھنؤ:وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اترپردیش لامحدود امکانات والا صوبہ قرار دیتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ ریونیو بڑھانے کے لئے ہمیں نئے ذرائع بھی بنانے چاہئے۔
یوگی نے ہفتہ کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں رواں مالی سال میں محصول وصولیوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے جی ایس ٹی، وی اے ٹی، ایکسائز، سٹیمپ اینڈ رجسٹریشن، ٹرانسپورٹ، لینڈ ریونیو اور انرجی میں ریونیو وصولی کے ہدف اور متعلقہ وصولیوں کی تفصیلات حاصل کیں اور محکمانہ افسران کو ضروری ہدایات بھی دیں۔
انہوں نے کہا کہ منظم کوششوں کی وجہ سے ریاست کی نان ٹیکس ریونیو کی وصولی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اب تک مختلف ذرائع سے 46 ہزار کروڑ سے زیادہ کی آمدنی ہوئی ہے۔ اس میں جی ایس ٹی/ویٹ سے 26 ہزار کروڑ روپے، ایکسائز ٹیکس کے طور پر دس ہزار کروڑ، سٹیمپ اور رجسٹریشن سے چھ ہزار کروڑ اور ٹرانسپورٹ سے 2400 کروڑ روپے سے زیادہ جمع ہوئے ہیں۔ اس صورتحال کو تسلی بخش کہا جا سکتا ہے۔ یہ عوام سے جمع کی گئی رقم ہے جو ریاست کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں خرچ کی جائے گی۔
وزیر اعلی نے افسران سے کہا کہ وہ رواں مالی سال کے لئے 1.50 لاکھ کروڑ روپے کے جی ایس ٹی اورویٹ کی وصولی کے ہدف کو پورا کرنے کی منظم کوششیں کریں۔ محصولات کی چوری قومی نقصان ہے۔ جی ایس ٹی کی چوری کو روکنے کے لیے بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔دبش سے قبل پختہ جانکاری یکجا کریں۔انٹیلیجنس کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here