مودی مصر پہنچ گئے، صدر السیسی سے دو طرفہ امور پر بات چیت کریں گے

0

قاہرہ:وزیر اعظم نریندر مودی اپنے غیر ملکی دورے کے دوسرے مرحلے میں ہفتہ کو امریکہ کے دو روزہ سرکاری دورے پر مصر پہنچے، جہاں وہ صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ دو طرفہ امور اوربین الاقوامی مسائل پر بات چیت کریں گے۔
واشنگٹن سے قاہرہ پہنچنے پر وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا اور ائرپورٹ پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔
مسٹر مودی کا یہ مصر کا پہلا دورہ ہے اور وہ 1997 کے بعد مغربی ایشیائی ملک کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں۔ مسٹر مودی صدر السیسی کی دعوت پر قاہرہ میں ہیں۔ ان کے استقبال کے لیے مصطفی کمال مدبولی اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔
صدر السیسی اس سال نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مہمان خصوصی تھے۔ مسٹر مودی ہفتہ کو مسٹر السیسی سے ملاقات کریں گے اور توقع ہے کہ دونوں رہنما دونوں بڑے ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو بحال کرنے پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔ مصر کبھی ہندوستان کے ساتھ ناوابستہ کانفرنس تحریک کے اہم رکن ممالک میں سے ایک تھا۔
مسٹر مودی ہفتہ کو مصر کے وزیر اعظم مدبولی کے ساتھ گول میز میٹنگ کریں گے اور آج ہی ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔ وہ مصر کے چیف امام ڈاکٹر شوقی ابراہیم عبدالکریم عالم سے ملاقات کریں گے۔ وہ مصر میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کچھ اسکالرز اور مفکرین سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس دورے کے دوران مسٹر مودی ہیلیو پولس وار میموریل کا دورہ کرنے والے ہیں۔ یادگار کامن ویلتھ نے ان 3799 ہندوستانی فوجیوں کے اعزاز میں قائم کی ہے جنہوں نے پہلی جنگ عظیم کے دوران مصری محاذ پر اس وقت کی برطانوی فوج میں خدمات انجام دیں۔ مسٹر مودی 11ویں صدی کی مشہور الحکیم مسجد بھی جائیں گے۔ اس مسجد کی تزئین و آرائش داؤدی بوہرہ برادری کے تعاون سے کی گئی ہے۔
مسٹر مودی قاہرہ میں اپنے قیام کے دوران وہاں مقیم ہندوستانی برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here