حیدرآباد 28 مارچ:مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمیعتہ علمأتلنگانہ و آندھرا پردیش نے کرونا وائرس کے پیش نظر ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہہ سے غریب طبقات خصوصاً مسافروں اور ہاسٹلوں اور دینی مدارس میں مقیم طلبا کو درپیش مشکلات کی جانب توجہہ مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ حکومت کا یہ اقدام بلا شبہ ملک و قوم کے مفاد میں ہے لیکن اس کو نافذ کرنے سے قبل حکومت کو غریبوں کے مفادات کابھی لحاظ کرناچاہئے تھا‘ حکومت کو اس کے لئے قوم کی ذہن سازی کرنی چاہئے تھی۔ اچانک لاک ڈاؤن کے اعلان سے ساری قوم مشکلات سے دوچار ہوچکی ہے۔ اگرچہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے غریبوں کے لئے ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے لیکن اس ریلیف کا تمام مستحق افراد تک پہنچانا ممکن نہیں‘ کیونکہ اکثر مستحق افراد کے پاس راشن کارڈز موجود نہیں ہیں اس لئے ان کی بڑی تعداد اس ریلیف سے محروم ہوجائے گی اور ان کو کسی قسم کی مدد نہیں ملے گی‘ اس لئے یہ ضروری ہے کہ حکومت غریب افراد،معمر شہریوں اور ایسے مستحق افراد کو دس ہزار روپئے کی امداد فراہم کرے ’جن کے بینک اکاؤنٹ میں کوئی رقم جمع نہیں ہے‘ حکومت اس مقصد کے لئے حکومت آدھار کارڈکی بنیاد پر ان کے بینک اکاؤنٹس کا جائزہ لے کر یہ رقم مستحق افراد کے کھاتوں میں جمع کروادے۔ یہ رقم یا تو امداد کے طور پر دی جاسکتی ہے یا اس کو بطور قرض منظور کیا جاسکتا ہے اور اس کی وصولی کے لئے قرض داروں کو پابند کیا جاسکتا ہے۔ مولانا حافظ پیر شبیر احمدنے مزید کہا کہ حکومت کوچاہئے تھاکہ وہ قوم کو کم از کم تین دن کی نوٹس دیتے تاکہ جو افراد مصیبت کاشکار ہوئے ہیں وہ تواپنے اپنے مقامات پر پہنچ جاتے اور وہاں آرام سے تورہ سکتے تھے۔ (48) گھٹنے کے لئے حکومت اور پولیس کی جانب سے ان حضرات کی شناخت کرکے پاسس جاری کئے جائیں، ہر علاقہ کے پولیں اسٹیشن کو اس کی ذمہ داری دی جائیں کہ ان کو ضروریات زندگی کا سان دے کر ان کو روانہ کریں اور تلنگانہ کے جو لوگ دوسری ریاستوں میں ہیں ان کو فورا تلنگانہ واپس بلاایاجائے، ان کے لئے جوبھی قانون کاروائی ہے وہ حکومت انجام دے۔ اسکے علاوہ ہاسٹلوں اور دینی مدارس میں ہزاروں طلبا مقیم ہیں جن کے کھانے پینے کا انتظام عوامی عطیات سے کیا جاتا ہے‘ لیکن اس لاک ڈاؤن سے یہ غریب طلبا متاثر ہوگئے ہیں اور ان کی مدد کے لئے کوئی آگے نہیں آرہا ہے‘ جس کی وجہہ سے مدارس کے ان طلبا کو مشکل حالات کاسامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دینی مدارس کے طلباکے علاوہ دیگر افراد کی وطن واپسی کے لئے حکومت کی سطح پر بات چیت کے لئے جمیعتہ کوششیں کررہی ہے۔ مولانا حافظ پیر شبیر احمد نے مزید کہا کہ دینی مدارس کے لئے ماہ رجب اور شعبان میں عطیات اور چندے جمع کئے جاتے ہیں اور مدارس کے سفیر ملک کے مختلف علاقوں کے دورے کرتے ہوئے عطائے وصول کیا کرتے تھے لیکن ماہ شعبان میں لاک ڈاؤن کا اعلان ہونے کی وجہہ سے ان کی عطیات جمع کرنے کی مہم متاثرہوئی ہے اور اندیشہ ہے کہ دینی مدارس کو سال بھر مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس لئے متمول افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ مدارس کو دی جانے والی رقومات اپنے پاس محفوظ رکھیں یا پھر ممکن ہو تو مدارس کے بینک اکاؤنٹس اگر دستیاب ہوں تو ان اکاؤنٹس میں رقومات منتقل کروادیں تاکہ ان مدارس کو چلانے میں کوئی دشواری نہ ہو۔
