لکھنؤ: اترپردیش میں تیز گرمی اور لو کے حالات کو دیکھتے ہوئے سبھی گورنمنٹ اسکولوں میں گرمائی تعطیل کو 15جون سے بڑھا کر 26جون کردیا گیا ہے۔ حالانکہ 21جون کو عالمی یوم یوگا کے موقع پر اسکول کھولے جائیں گے اور یوگ کے ساتھ ہی طلبہ میں مٹھائیاں و پھل تقسیم کیا جائے گا۔
حال ہی میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے تیز دھوپ اور لو کے شبہ کے پیش نظر بچوں کے صحت کو ملحوظ رکھتے ہوئے گورنمنٹ اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیل بڑھانے کی ہدایت دی تھی۔ وزیر اعلی کی اس منشی کے مطابق اترپردیش بیسک ایجوکشن کونسل کی جانب سے سبھی اضلاع بیسک ایجوکیشن افسران کو اس ضمن میں ہدایات جاری کردیا ہے۔
آرڈر کے مطابق اب سبھی گورنمنٹ اسکول 27جون کو کھلیں گے۔ گورنمنٹ کے ماتحتی میں چلنے والے منظور شدہ اسکولوں میں گرمائی تعطیل کے ضمن میں اسکول منجمنٹ کمیٹی فیصلے کرنے کی مجاز ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ گورنمنٹ اسکولوں میں دسمبر 2022 میں جاری کردہ حکم نامے کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات 27 دن اور سردیوں کی تعطیلات (15 دن) کی گئی تھیں۔ اس طرح گرمیوں اور سردیوں کی کل 42 دن کی چھٹیوں کی اجازت دی گئی تھی۔
سکریٹری، اتر پردیش بیسک ایجوکیشن کونسل، پرتاپ سنگھ بگھیل کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر آف ایجوکیشن (بیسک) سے حاصل شدہ آرڈر میں، کونسل کے اسکولوں/ تسلیم شدہ بنیادی اسکولوں میں 20ئی سے 15جون تک موسم گرما کی تعطیلات کو 26جون تک بڑھایا جاتا ہے۔ اس کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کا دورانیہ 20 مئی سے 26 جون تک ہوگا۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ 27 جون 2023 کو سکول کھلنے سے قبل سکول میں مناسب صفائی، بیت الخلاء کی صفائی، بچوں کے لیے پینے کے صاف پانی اور بیٹھنے کے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

