‘بالاسور ٹرین حادثہ کی سی بی آئی سے جانچ کرانے کا فیصلہ’

0

بھونیشور: حکومت نے اوڈیشہ کے بالاسور ضلع میں جمعہ کی شام پیش آئے ٹرین حادثے کی وجوہات کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایاکہ “یہ حادثہ کن حالات میں ہوا اور ریلوے اور انتظامیہ سے اب تک جو بھی اطلاع ملی ہے۔ اس کے پیش نظر مزید تحقیقات کے لیے پورے معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ریلوے بورڈ جلد ہی اس سلسلے میں محکمہ پرسونل اینڈ ٹریننگ کو خط بھیجنے والا ہے اور اس کے بعد سی بی آئی جلد از جلد تحقیقات شروع کرے گی۔
مسٹر ویشنو نے کہا کہ راحت اور بچاؤ کارروائیوں کے بعد لائن پر ٹریفک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ اب تک اپ اور ڈاؤن دونوں لائنوں پر پٹریوں کی مرمت کا کام ہو چکا ہے اور اب اوور ہیڈ برقی تاروں کی مرمت کی جا رہی ہے۔ بالاسور، بھدرک، سورو جیسے مقامات پر جہاں بھی حادثات میں زخمیوں کو داخل کرایا جاتا ہے، اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ان مریضوں کی مناسب دیکھ بھال اور علاج کیا جائے۔
ادھر ملک کے بڑے صنعت کار اور اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ ان کا صنعتی گروپ ان بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری لے گا جن کے سرپرست اس حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here