جہاں ہیں وہیں رہیں یوپی کے لوگ:یوگی

0

لکھنؤ:28مارچ(زمینی سچ) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مختلف ریاستوں میں کام کرنے والے مزدوروں سے لاک ڈاؤن کے دوران جہاں ہیں وہیں قیام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کی دقتوں کے حل کے لئے متعلقہ ریاستوں سے رابطے میں ہے۔مسٹر یوگی نے سنیچر کو کہا کہ کورونا وائرس ایک متعدی بیماری ہے۔
اس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے دوران مزدوروں کا سفر کرنا ان کو اور ان کے کنبے سمیت دیگر متعلقین اور آبائی ضلع کے افراد کے صحت کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
انہوں نے دیگر ریاستوں میں رہنے والے ریاست کے مزدوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مرکزی حکومت کے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کو کامیاب کرنے کے لئے مقامی انتظامیہ کا تعاون کریں اور جس ریاست میں رہ رہے ہیں وہیں قیام کریں۔ریاستی حکومت اس کے لئے پرعزم ہے مختلف اضلاع میں رہ رہے اترپردیش کے افراد کو کسی قسم کی کوئی دقت نہ ہو۔
وزیر اعلی نے کہا کہ انہوں نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بات کر کے ان کی ریاستوں میں یوپی کے باشندوں کو سبھی سہولیات دستیاب کرانے کا اپیل کی ہے۔ساتھ ہی مختلف ریاستوں میں مقیم یو پی کے باشندوں کی دقتوں کو حل کرنے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے سینئر انتظامی اور پولیس افسران کو نوڈل افسر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔جو ریاست سے باہر رہ رہے باشندوں کے مسائل کو حل کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here