لکھنؤ:اترپردیش میں منگل کو گنگا دسہرہ کی مناسبت سے گنگا اسنان کرتے وقت مختلف اضلاع میں تقریبا زائد از ڈیڑھ درجن افراد ڈوب گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بریلی میں 5، سدھارتھ نگر میں6،فرخ آباد، قنوج میں 2۔2 اور بلیا، کوشامبی میں ایک ایک فرد کے ڈوبنے کی خبر ہے۔بریلی میں پیش آئے الگ الگ واقعات میں تین بچوں سمیت پانچ افراد رام گنگا ندی میں ڈوب گئے۔سبھی گنگا دسہرہ کی مناسبت سے اسنان کرنے آئے تھے۔
بریلی میں پہلا واقعہ بھمورا پولیس اسٹیشن کے مڈکیا گھاٹ پر پیش آیا جہاں انج(15) اپنے بھائی اروند(16)، سمت(13) اور چھوٹو(11) کے ساتھ رام گنگا میں نہانے گئے تھے۔ سبھی گوسائی گنج گاؤں کے رہنے والے ہیں۔نہاتے وقت بچوں کے پاؤں پھسل گئے اور وہ گہرے پانی میں ڈوبنے لگے۔
پولیس اسٹیشن افسر نے بتایا کہ بچوں کی چیخ و پکار سن کر راحت رسانی کا کام شروع کیا گیا جس میں صرف سمت کو بچایا جاسکا۔غوطہ خوروں نے انج، اروند اور چھوٹو کی لاشیں برآمد کرلی ہیں۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(دیہات) راج کمار نے بتایا کہ دوسران واقعہ سرولی علاقے کے رام گنگا گھاٹ پر پیش آیا جہاں پر دو نوجوان آکاش اور ہریندر نہاتے وقت ڈوب گئے۔
وہیں فرخ آباد میں پیش آئے واقعہ میں گنگا ندی میں ڈوبکی لگاتے وقت دو افرا د ڈوب گئے جبکہ ایک بچہ غائب بتایا گیا ہے۔پہلے واقعہ میں راجت عرف بابی(20) اپنے دوست یوگیش کمار، انشل اور ابھیشیک کے ساتھ گنگا ندی میں نہانے گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ نہاتے وقت رجت گہرے پانی میں پھسل گیا۔غوطہ خوروں نے دو گھنٹوں کی سخت مشقت کے بعد اس کی لاش کو برآمد کیا ہے۔
دوسرے واقعہ میں ہری لال عرف انج(16)گنگا پنچھل گھاٹ پر نہاتے وقت ڈوب گیا۔وہیں ایک مزید واقعہ میں 11سالہ روی غائب بتایا گیا ہے۔
قنوج سے موصول اطلاع کے مطابق املور گاؤں باشندہ رشی(18) اور قائم گنج باشندہ سبھاش(20)گنگا ندی میں عقیدت کی ڈبکی لگاتے وقت ڈوب گئے۔دونوں کو نکال کر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔
اٹاوہ ضلع میں چار افراد کو بچا لیا گیا جبکہ دو افراد یمنا میں ڈو ب گئے۔ڈی ایم اونیس رائے نے بتایا کہ وکی(16)، سورج(22)، تیز پرتاپ(16)،نکھل(16)، بھولے(16) اور بیٹو(16) گنگا دسہرہ کی مناسبت سے یمنا میں اسنان کرنے گئے تھے۔سبھی وجے پورا کے رہنے والے ہیں۔نہاتے وقت تمام ہی ڈوبنے لگے۔جس میں تیز پرتاپ، نکھل، بھولے ار بٹو کو بچا لیا گیا جبکہ سورج اور وکی ابھی غائب ہیں۔ ان کی تلاش جاری ہے۔
کوشامبی میں سندیپ گھاٹ علاقے میں انوپ کمار اپنے دوست کے ساتھ گنگا ندی میں پلہانا گھاٹ پر نہانے گیا تھا اور نہاتے وقت ڈو ب گیا۔اسی طرح بلیا میں صوبہ بہار کے چھپرا ضلع کے ہرنے والا سمت بھارتی(18) ہلدی علاقے میں گنگا ندی میں نہاتے وقت ڈوب گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع سدھارتھ نگر میں مختلف علاقوں میں 6بچے ڈوب گئے ہیں۔

