مرکزی حکومت لاک ڈائون سے پیدا ہوئے حالات کو سنبھالنے میں ناکام : چندر شیکھر آزاد راون

0

لکھنؤ،28؍مارچ(زمینی سچ):کرونا جیسی موذی مہا ماری سے نپٹنے کے لئے حکومت نے اب تک کیا کیا ؟اور حکومت سے کہاں چوک ہو ئی ہے ، وزیراعظم 135 کروڑ ہندوستانیوں کو بتائیں ۔ ڈبلو ایچ او سمیت دنیا کے تمام سائنسداں ملک میں پیدا ہونے والے خطرے کے لئے لگاتار آگاہ کر رہے تھے ۔ ڈبلو ایچ او نے جنوری میں ہی اس بیماری کے بارے میں متنبہ کر دیا تھا ۔ اور 5 فروری کو ایڈوائزری جاری کر تے ہو ئے اسے مہا ماری اعلان کر دیا گیا تھا ۔ وقت رہتے ٹھوس قدم کیوں نہیں اٹھائے گئے ۔ مذکورہ باتیں آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندر شیکھر آزاد نے پریس کو جاری بیان میں کہی ۔ انہوںنے کہا کہ دنیا کے امیر اور تر قی یافتہ ملکوں سے ہم اپنی موازنہ نہیں کر سکتے۔ لیکن 135 کروڑ ہندوستانیوںکی میڈیکل ٹریٹمنٹ اور مو جودہ حالات میں بھکمری کے خطرے سے ہم اچھی طرح سے نپٹ سکتے تھے ۔ وقت رہتے اس مہا ماری سے نپٹنے کی تیاری کیوں نہیں کی گئی ۔ جس سے وقت رہتے اسے کنٹرول کیاجاسکتا تھا ۔ جس وقت پختہ بندوبست کرنے کی ضرورت تھی ۔ اس وقت ٹرمپ کی مہمان نوازی میں 130 کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے تھے ۔ اور مدھیہ پردیش میں سرکار توڑنے کی سازش رچی جارہی تھی ۔
مسٹر آزاد نے کہا وزیر اعظم غریب کلیان اسکیم کے تحت حکومت نے ایک لاکھ ستر ہزار کروڑ کے پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔ اس پیکیج سے حکومت صرف ان مزدوروں اور ملازمین تک پہونچ پائے گی ۔ جو سرکار کے ماتحت آتے ہیں جن کا رجسٹریشن ہے ۔ اور جن لوگوں کے بینک کھاتے کھلے ہو ئے ہیں ، ان لوگوں کے لئے بھی یہ مدد کافی نہیں ہے ۔ وزیراعظم بتائیں کہ ملک کے 35 کروڑ مزدور رہڑی پٹری ، دکاندار ، رکشہ ، ٹھیلا چلانے والے ، فٹ پاتھ پر رہنے والے ،جنگلوں میں رہنے والے آدواسی ، اور دوسرے دیگر غریب جن کی نہ غریبی کی پہچان سرکار نے کی ۔ انہیں حکومت کی کو ئی مدد نہیں ملتی ۔ ان کے پاس نہ کاغذ ہے ، نہ بینک اکائونٹ ، انہیں حکومت کیسے مدد پہونچائے گی ۔ جو بھوک سے مرنے کے دہانے پر کھڑے ہیں ۔ مرکزی حکومت انہیں راحت پہونچانے میں پوری طرح ناکام ہے ۔ حکومت کے پاس انہیں زندہ رکھنے کے لئے کو ئی بندوبست نہیں ہے ۔ پچھلے پانچ سالوں میں اڈانی ،امبانی اور بڑے بڑے سرمایہ کاروں کے پانچ پانچ لاکھ کروڑ کے لون معاف کئے گئے ۔ حکومت نے اس کرونا مہا ماری سے نپٹنے کے لئے 135 کروڑ ہندوستانیوں کو ایک لاکھ ستر ہزار کروڑ کا راحت پیکیج دیا ۔ ہم مرکزی حکومت سے پوچھتے ہیں کہ یہ چندر سرمایہ کار اس ملک کے کروڑوں غریب عوام کی زندگی سے زیادہ قیمتی ہیں ۔ بغیر کھانے کے انتظام کئے لاک ڈائون ملک کے غریبوں کو کھائی میں ڈھکیل کے برابر ہے ۔ ایسے حالات ملک کے بنے ہو ئے ہیں کہ یہاں لوگ کرونا سے متائثر ہونے سے پہلے بھکمری کا شکار ہو جائیں گے ۔ انسان آزاد رہ کر کم سے کم پیٹ بھر کھانا کھا کر مرے ، جو بھوکے پیٹ مرنے سے اچھا ہے ۔ سرکار پوری طرح سے فیل ہو چکی ہے ۔ وزیر اعظم فوراً استعفیٰ دیں ۔ انہیں ملک کی 135 کروڑ عوام معاف نہیں کر ے گی ۔
مسٹر آزاد نے کہا کہ مو دی جی نے ملک کے عوام کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کیا ہے ۔ ٹرمپ کی گجرات میںمہمان نوازی کی ذمہ داری نبھانے والے کارتکے سارا بھائی ، جو میہل سارا بھائی کے باپ ہیں ۔میہل سارا بھائی جو سارا ڈائگنوسٹکس کمپنی کے مالک ہیں ۔ جن کو کرونا جانچ کرنے والی کٹ کا ٹھیکا دیا ہے ۔ جو 4500 سو روپئے کی کرونا ٹیسٹنگ کٹ بنا رہے ہیں ۔ صرف کرونا ٹسٹنگ کٹ کی قیمت پانچ سو روپیہ ہے۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت نے ایک ٹیسٹ کی قیمت 4500 سو روپیہ ہی رکھی ہے ۔ صرف اس کمپنی کے پاس لائسنس ہے کٹ بنانے کا ۔ یہ کمپنی صرف دو سال پہلے چالو ہو ئی ہے ۔ حکومت نے بولا ہے صرف یو ایس ایف ڈی اے ، اپروبڈکٹ چلے گی ۔ صرف یہ کمپنی یو ایس ایف ڈی اے اپروبڈ ہے ،سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں اس مہا ماری کے وقت بھی یہ حکومت کس طرح سرمایہ کاروں کو فائدہ پہونچانے کا کام کر رہی ہے ۔
مسٹر آزاد نے کہاسی اے اے ، این آرسی ، این پی آر جیسے ملک کے بانٹنے والے مدعہ کو لے کر پورے ملک کو الجھائے رکھا ۔ اور خود حکومت بھی الجھی رہی ۔ ملک کے عوام کی زندگی تو دائوںپر لگا ہی دی گئی ۔ اتنے نازک وقت میں ہندوستان کو اتنی بڑی دشواری میں لے جاکر کھڑا کر دیا ۔ آج مزدور اور ان کے کنبہ سب کو لاوارث بھوکہ مرنے کے لئے چھوڑ دیا ہے ۔ جو زیادہ تر غریب طبقہ کے ہیں ۔اور غریب کنبہ و بہوجن سماج سے آتے ہیں ۔ آزاد سماج پارٹی مانگ کر تی ہے کہ 48 گھنٹے کے اندر وزیر اعظم راحت پیکیج میں چھ لاکھ کروڑ روپئے کا اور اضافہ کریں ۔ نہیں تو اس بھکمری اور کرونا سے ہونے والے ہلاکت کے ذمہ دار صرف اور صرف بھاجپا حکومت اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی ہوں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here