اعظم گڑھ،28؍مارچ(زمینی سچ): ضلع مجسٹریٹ ناگیندر پرساد سنگھ نے آج کورونا وائرس سے انفیکٹڈ مریضوں کے لئے بنائے گئے پی جی آئی چکرپان پور کے آئی سولیشن وارڈ کا معائنہ کیا ۔
انھوں نے سی ایم او اعظم گڑھ کو یے حکم دیا کہ سبھی اسپتالوں میں کوارنٹائن وارڈ کو سہی رکھا جائے۔پی جی آئی کے افسران نے بتایا کہ 20؍بیڈ آئی سولیشن اور 100؍بیڈ کوارنٹائن کے لئے تیار ہے۔ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ اسپتال میں ضروری چیزوں کی خریداری کرنے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے 50؍لاکھ روپئے پی جی آئی کو دیئے گئے ہیں۔
