بریلی:پیشی کے لئے بریلی جیل سے پریاگ راج لے جائےگئے شہ زور لیڈر عتیق احمد کے بھائی و سابق ایم ایل اے خالد عظیم عرف اشرف کو سخت سیکورٹی کے درمیان واپس بریلی جیل پہنچا دیا گیا۔ اشرف نے اپنی جان کو خطرہ ہونے کے شبہ کا اظہار کیا ہے۔
پریاگ راج میں ایک مقدمے کی پیشی کے بعد گذشتہ نصف رات بریلی ضلع جیل پہنچے اشرف نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ پولیس ایک افسر نے اس کو دھمکی دی ہے کہ اگلے دو ہفتے میں قتل کردیا جائے گا۔ ایسا ہوا تو اس افسر کے نام لکھا بند لفافہ عدالت کے سامنے کھلے گا۔
اشرف نے جیل میں میل ملاقات کے سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال پر کہا کہ جیل میں جب کوئی ملنے آتا ہے تو ایل آئی یو کے لوگ سامنے بیٹھتے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمرے لگے رہتے ہیں۔ ایسے میں کون کیا اسکیم بنا سکتا ہے۔ ہائی کورٹ کا آرڈر ہے کہ کسی بھی کیس کی سماعت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کرائی جاسکتی ہے۔ پھر بھی اسے اور اس کے بھائی کو جیل سے نکالا گیا۔
صدام سے ملاقات کے بارے میں اشرف نے کہا’ میں ایم ایل اے رہا ہوں۔ وہ میرا سالہ ہے۔ تمام لوگ مجھ سے جڑے ہیں ۔ملاقات کرنا کوئی جرم تو نہیں ہے۔ جب امیش پال کا اغوا ہوا اور جب قتل کی واردات پیش آئی دونوں وقت وہ جیل میں تھے تو اس نے کہاں سے جرم کو انجام دیا ہے۔
جیل میں قتل کے شبہ کو انہوں نے بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ جیل میں فی الحال مجھے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ جیل کے باہر خطرہ ہے۔ سینئر جیل سپرنٹنڈنٹ راجیو شکلا و جیل اسٹاف نے بتھری چین پور پولیس نے اشرف کو بیرک میں پہنچایا۔ سینئر جیل سپرنٹنڈنٹ راجیو شکلا نے بتایا کہ پریاگ راج میں ایک کیس میں بری ہونے کے بعد بھی اشرف کا ٹھکانہ فی الحال جیل ہی رہے گا۔ کیونکہ اس پر 50سے زیادہ مقدمے التواء ہیں۔

