لاک ڈاون کے دوران بھی کھلی رہیں گی کھاد۔بیج کی دوکانیں:یوگی آدتیہ ناتھ

0

لکھنؤ:27مارچ(زمینی سچ)اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے کسانوں کو راحت دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بھی کھاد۔بیج اور زراعت سے متعلق دیگر اشیاء کی تھوک اور خردہ دوکانیں پہلے کی طرح کھلی رہیں گی۔
حکومتی احکامات پر عمل کرانے کے لئے ریاست کے سبھی کمشنروں، سبھی اضلاع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے ساتھ لکھنؤ و گوتم بدھ نگر کے پولیس کمشنر کو حکومت کے آرڈر کی کاپیاں بھیج دی گئی ہیں۔
جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ زرعی اشیاء وآلات کی فراہمی غیر منقطع طور سے جاری رہے اس کے لئے ان کو بنانے والی کمپنیاں، لوڈنگ اور ان لوڈنگ میں لگے مزدور اور ان کی ٹرانسپورٹیشن میں لگی گاڑیوں کی آمدوفت پر کسی قسم کی روک نہیں لگائی جارئےگی۔ساتھ ہی گیہوں کی کٹائی کے کنبائن مشین اور اس کے لئے آنے والے مزدوروں کو بھی نہیں روکا جائےگا۔
قابل ذکر ہے کیہ اس سال فروری۔ مارچ کے مہینے میں بے موسم بارش کی مار سے پہلے ہی سے کسانوں کی حالت کافی خستہ ہے۔ موجودہ وقت میں ان کی سرسو،آلو،مٹر اور چنا کی فصلیں یا تو کھیت میں ہیں یا کھلہان میں۔ گیہوں کی فصل تیار ہونے کو ہے ایسے میں کسانوں کو یہ فکر بھی ہے کہ لاک ڈاؤن کی حالت میں ہم اپنی پیدوار کو بحفاظت گھر کیسے پہنچائیں گے۔ساتھ ہی آسمان میں کالے بادلوں کی آمدورفت دیکھ کر کسانوں کےچہرے بارش کی خوف کی وجہ سے مرجھانے لگتے ہیں۔
اس حوالے سے تشویس ان کسانوں کو بھی تھی جو اس وقت خالی ہوئے یا خالی ہونے والے کھیتوں میں خریف سے قبل کم وقت میں ہونے والی ارد، مونگ اور مویشیوں کے لئے ہرے چارے کی بوائی کرتے ہیں۔ حکومت کے اس فیصلے سے روایتی کسانوں کے ساتھ سبزی بونے والے کسانوں کو بھی راحت ملی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here