یوگی حکومت نے چھوٹے و درمیان کسانوں کو دی راحت

0

لکھنؤ:اترپردیش حکومت نے چھوٹے و درمیانی کسانوں کو راحت دیتے ہوئے’لگھو سینچائی ‘ڈپارٹمنٹ کے تحت ہر کھیت کو پانی دینے کے لئے پرانے آرڈر میں کئی ترامیم کی ہیں۔
چیف منسٹر لگھوسینچائی اسکیم کے نفاذ کے تحت حکومت نے پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا کے ایک جزو، ‘ہر کھیت کو پانی’ مہم کے لیے درمیانے گہرے ٹیوب ویلوں اور گہرے ٹیوب ویلوں سے متعلق دفعات میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ یوگی حکومت اب درمیانے گہرے ٹیوب ویلوں میں بورنگ پر 1.75 لاکھ روپے فراہم کرے گی۔ پہلے یہ رقم صرف 75 ہزار روپے تھی۔ اس کے ساتھ ہی گہرے ٹیوب ویلوں پر بورنگ کے لیے یہ رقم ایک لاکھ سے بڑھا کر 2.65 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے پیر کو بتایا کہ پہلے 75,000 روپے چھوٹے چھوٹے کسانوں کو بورنگ کے لیے دیے جاتے تھے، اب یہ رقم بڑھا کر 1.75 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ پانی کی تقسیم کے نظام کے لیے پہلے 10 ہزار روپے دیئے جاتے تھے جو اب 14 ہزار روپے کر دیے گئے ہیں۔ تاہم ٹیوب ویلوں پر الگ سے بجلی کے انتظام کے لئے مقررہ رقم اب بھی 68 ہزار روپے ہی رہے گی۔
جنرل زمرے کے کسانوں کو اب ٹیوب ویل لگانے کے لیے 2.57 لاکھ روپے ملیں گے، جب کہ پہلے یہ رقم 1.53 لاکھ روپے تھی۔ یوگی حکومت نے درج فہرست ذات-قبائلی زمرے کے کسانوں کا بھی پورا خیال رکھا ہے، جنہیں اپنے ٹیوب ویلوں پر 5 ہارس پاور شمسی توانائی سے چلنے والے پمپ کی لازمی تنصیب پر 3.85 لاکھ روپے کی گرانٹ ملے گی۔ درج فہرست ذات کے کسانوں کو ٹیوب ویل پر زیادہ سے زیادہ 5.74 لاکھ روپے کی گرانٹ ملے گی۔ پہلے یہ رقم 4.70 لاکھ روپے تھی۔
ذرائع کے مطابق چھوٹے چھوٹے کسانوں کو اب گہرے ٹیوب ویلوں کی بورنگ کے لیے 2.65 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ پہلے یہ رقم ایک لاکھ روپے تھی۔ پانی کی تقسیم کے نظام کے لیے رقم 10,000 روپے سے بڑھا کر 14,000 روپے کر دی گئی ہے۔ جنرل زمرے کے کسانوں کے لیے ٹیوب ویلوں پر بجلی کے انتظام کے لیے گرانٹ کی رقم وہی رہے گی جو پہلے 68 ہزار تھی۔ تاہم جنرل زمرہ کے ٹیوب ویلوں پر 3.47 لاکھ روپے کی گرانٹ ہوگی۔ یہ رقم پہلے 1.78 لاکھ روپے تھی۔
درج فہرست ذات قبائل کے کسانوں کے ٹیوب ویلوں پر 5 ہارس پاور شمسی توانائی سے چلنے والا پمپ نصب کیا جائے گا۔ اس پر 3.85 لاکھ روپے کی گرانٹ دی جائے گی۔ درج فہرست ذات کے کسانوں کو ٹیوب ویل پر زیادہ سے زیادہ 6.64 لاکھ روپے کی گرانٹ ملے گی۔ یہ رقم پہلے 4.95 لاکھ روپے تھی۔ سولر پمپس کی خریداری یوپی این ای ڈی اے اور اس کے رجسٹرڈ وینڈرز اور جیم پورٹل کے ذریعے کی جائے گی۔ ساتھ ہی اسکیم میں خواتین کسانوں کے انتخاب کو بھی ترجیح دی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here