لکھنؤ: آلو کو رکھنے کے لئے اپوزیشن خاص کر سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اترپردیش حکومت نے دعوی کیا ہے کہ آلو پروڈکشن کے معاملے میں ملک میں اول اترپردیش کے کولڈ اسٹوریج میں کل اہلیت کا 55فیصدی ہی آلو رکھا گیا ہے اور 45فیصدی جگہ ابھی بھی آلو کسانوں کے لئے خالی پڑا ہے۔
باغبانی اور فوڈ پروسیسنگ ڈپارٹمنٹ نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ملک میں آلو کی کل پیداوار کا تقریباً 35 فیصد اتر پردیش میں پیدا ہوتا ہے۔ سال 2017 سے پہلے آلو کا رقبہ 6.14 لاکھ ہیکٹر تھا اور پیداوار 155.43 لاکھ میٹرک ٹن تھی، ریاستی حکومت کی کوششوں سے آلو کے رقبہ اور پیداوار میں اضافہ ہوا۔ اس سال تقریباً 6.94 لاکھ ہیکٹر رقبہ پر آلو کی کاشت ہو ئی جس سے تقریباً 242.93 لاکھ میٹرک ٹن پیداوار کے امکانات ہیں۔
اسی طرح سال 2017 تک کل 1708 کولڈ سٹوریج تھے جن کی ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف 130.26 لاکھ میٹرک ٹن تھی۔ حکومت کی طرف سے نافذ کی گئی کوششوں اور پالیسیوں سے کولڈ سٹوریج کی تعداد اور ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سال آلو ذخیرہ کرنے کے لیے 1971 کولڈ سٹوریج چلائے گئے جن کی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 162.62 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔ اب تک صرف 88.14 لاکھ میٹرک ٹن آلو کو ذخیرہ کیا گیا ہے اور 74.48 لاکھ میٹرک ٹن (45.80 فیصد) ذخیرہ کرنے کی گنجائش باقی ہے۔

