رسوئی گیس سلنڈر 50 روپے مہنگا، کمرشیل سلنڈر کی قمیت 350 روپے کا اضافہ

0

نئی دہلی: تیل کی مارکیٹنگ کی کمپنیوں نے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 50 روپے اور کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 350.50 روپے فی سلنڈر کا اضافہ کیا ہے۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی ویب سائٹس پر آج نئی قیمتیں جاری کی گئیں، جو فوری طور پر نافذ ہو گئی ہیں۔ اس اضافے کے بعد اب دارالحکومت دہلی میں 14.2 کلوگرام رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 1103 روپے ہو گئی ہے، جب کہ 19 کلو کے کمرشیل سلنڈر کی قیمت 2119.50 روپے ہوگئی۔
اس سال پہلی بار یکم جنوری کو کمرشیل سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ اس طرح یہ دوسری مرتبہ ہے جب اس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گھریلو رسوئی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں یہ پہلا اضافہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here