لکھنؤ:اترپردیش کو اگلے چار سالوں میں ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے یوگی حکومت کے دعوی کو ہوا ہوائی قرار دیتے ہوئے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو نے کہاکہ حکومت کے ذریعہ مالی سال2023۔24 کے لئے پیش کیا گیا بجٹ بے سمت ہے جس میں نہ تو موجودہ مسائل کا حل ہے اور نہ ہی مستقبل کی اسکیمات کی تجاویز ہیں۔
یادو نے منگل کو بجٹ پر بحث کا آغاز کرتےہوئے کہا کہ ریاست کی موجودہ حکومت کا یہ ساتواں بجٹ ہے لیکن سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور رام راج لانے کا دعوی کرنے والی حکومت اگر ریاست کو حقیقت میں ترقی کے راستے پر لے جانا چاہتی ہے تو اسے سماج وادی وصولوں کو نہ صرف سمجھنا ہوگا بلکہ اس پر عمل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سال 2017 میں ان کی حکومت کی میعاد کار میں ریاست کی اوسط شرح نمو 12.25فیصدی تھی جبکہ گذشتہ پانچ چھ سالوں میں یہ کم ہو کر سات سے آٹھ فیصدی کے درمیان رہ گئی ہے۔ ریاست کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے لئے حکومت کو اگلے چار سال میں 34فیصدی کی شرح نمو کے ہدف کو حاصل کرنا ہوگا۔ حکومت کے گذشتہ چھ سال کے ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے یہ حاصل ہونا ناممکن دکھائی دیت اہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ بتایا چاہئے کہ 34فیصدی کی شرح نمو کی حصولیابی کے لئے اس کے پاس کی اسکیمات ہیں۔ حکومت اپنے بجٹ میں مالی سال 23۔24 میں ترقی کی شرح کو 19فیصدی تک کرنے کا دعوی کرتی ہے۔ حکومت کو اس ہدف کو حاصل کرنے کئے اس کی کیا اسکیمات ہیں۔ ریاست کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے لئے سماج وادی پارٹی(ایس پی)حکومت کا تعاون کرنے کے لئے تیار کھڑی ہے۔
یادو نے کہا کہ حال ہی میں ہوئے گلوبل انوسٹر سمٹ میں 33لاکھ کروڑ کے تقریبا 19ہزار ایم او یو پر دستخط کرنے کا دعوی کررہی ہے لیکن سبھی ایم او یو ابھی ہوا میں تیر رہے ہیں۔ سرمایہ کاری ہوا میں ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی یوگی کو ان کے صلاح کار گمراہ کررہے ہیں۔ حکومت کو اپنے معاشی صلاح کار کو تبدیل کرنا چاہئے۔ وزیر اعلی کو جھوٹ بتانے کے لئے ایک مالی کمپنی کو اعداد کی بازی گری کے لئے 200 کروڑ روپئے دئیے جارہے ہیں۔مالی انتظامات کے لئے صدیوں سے بنے اداروں کو دھکا ما کر حکومت نے ڈیلایٹ کے ساتھ 200کروڑ روپئے کا قرار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیتی آیوگ کی رپورٹ کے مطابق غریبی کے معاملے میں یوپی ملک کے 28ریاستوں کی فہرست میں نیچے سے چوتھے پائیدان پر ہے۔ فاقہ کشی ختم کرنے کے معاملے میں نیچے سے پانچویں پائیدان پر ہے۔ یہ حال تعلیم، بنیادی ڈھانچے سمیت دیگر شعبوں میں ہے۔یادو نے کہا کہ حکومت نے نوجوانوں اور کسانوں سمیت سماج کے ہر ضرورت مند طبقے کو مایوس کیا ہے۔ حکومت دعوی کرتی ہے کہ بے روگاری شرح کم ہوکر 4.2فیصدی رہ گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ریاست میں 90فیصدی سے زیادہ نوجوانوں کے پاس روزگار ہے جو سراسر غلط ہے۔ حکومت بے روزگاری شرح بتانے کے بجائے یہ بتائے کہ ریاست میں روزگار پانے والوں کا فیصد کتنا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سابقہ میعادکا کے مقابلے میں آج روزگار کی شرح میں بھی گراوٹ آئی ہے۔نوجوانوں میں اتنی ناامیدی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ آرمی تقرری مہم اگنی ویر کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرحد کے دفاع کے لئے بھیجے جانے والے نوجوانوں کو مستقل طور سے تقرری کرنا چاہئے۔
گلوبل انوسٹر سمٹ پر طنز کے نشتر چلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمٹ میں ملک۔بیرون ملک کے سرمایہ کاروں کو مدعوی کیا گیا۔ ان میں سے کئی ایسے تھے جو دوسری انوسٹر سمٹ میں آئے تھے لیکن پھر بھی انوسٹمنٹ کم پڑ گئے جس کی وجہ سے فوڈکوپن ان لوگوں کو بھی تقسیم کئے گئے جو کورٹ ٹائی پہن کر آئے تھے۔ سمٹ میں سب سے زیادہ روزگار فراہم کرانے والے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا۔ ایم ایس ایم ای سیکٹر کو بینک فائنانس کرنے سے کتراتے ہیں۔
سرمایہ کاری کے لئے سب سے بہتر زرعی شعبے کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ کسانوں کی کم از کم سہارا قمیت بھی نہیں دیا جارہا ہے۔ آلو کسان مشکلات سے دو چار ہیں۔ حکومت نے بجٹ میں زرعی پروڈکٹس کی خرید کے لئے ایک ہزار کروڑ روپئے کی تجویز دی ہے لیکن حکومت بتائے کہ اس نے آلو پٹی سے کتنا خریدا۔ آلو کی قیمت کسانوں کا نہیں دے پارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک ضلع ایک پروڈکٹ(او ڈی او پی)اسکیم کو خوب مشتہر کیا۔ ہر ضلع کو اس کے روایتی صنعت کے لئے نشان زد کیا گیا لیکن کام نہیں ہوا۔ آگرہ کا چرم کاروبار ہو یا علی گڑھ کا تالا، اوریا میں دیسی گھی، بلرامپور فوڈ پروسیسنگ، بھدوہی میں قالین سب بحران میں ہیں۔ بھدوہی کے قالین صنعت کے لئےا یس پی حکومت کے میعاد کار میں جو بنیادی ڈھانچہ تیار کیا گیا تھا۔ آج بھی وہی ہے۔ خوشبو سے تو اس حکومت کو نفرت ہے۔ قنوج کے جس کاروباری کے ادارے پر چھاپے ماری کی گئی وہ غلطی سے بی جے پی کا ہی آدمی نکل آیا۔ یہ حقیقت میں ڈیجیٹل انڈیا کی غلطی تھی۔ کمپیوٹر نے ایک ہی نام کو دو افراد میں غلطی کردی۔ جہاں چھاپہ مارنا تھا وہا ں نہیں مارے گئے اورشرمندگی مٹانے کے لئے دوبارہ چھاپے ماری کی گئی۔ یہ چھاپہ مار حکومت ہے۔ یہ کام بی جےپی نے کانگریس سے اچھا سیکھا ہے۔ کانگریس بھی چھاپے مارتی تھی۔سال 2012 سے 2017 کے درمیان رہی اپنی حکومت کی حصولیابیاں شمار کراتے ہوئے یادو نے کہا کہ ان کی حکومت نے میٹرو ریل اور ایکسپریس ویز کے لئے سب سے زیادہ کام کیا جبکہ موجودہ حکومت نے صرف ان اسکیمات کو اپنا نام دیا ہے۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری کے یوپی کی سڑکوں پر دئیے گئے بیان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس پی کا بھی ماننا ہے کہ رفتار کو دو گنا کر کے معیشت کو تین گنا کیا جاسکت اہے لیکن اس کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کا ایکسپریس وے کیسا بنا ہے۔ کیا اس ماڈل پر طے شدہ مدت میں گنا ایکسپریس وے بن جائے گا۔ اس میں ابھی بھی شبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کا سابقہ بجٹ 27ہزار 470کروڑ تھا جس میں محض سات ہزار 570کروڑ خرچ کئے جاسکے۔ ایس ی نے نوئیڈا میں ایلیویٹیڈ سڑک بنائی۔ دہلی کو نوئیڈا سے جوڑنے والی میٹرو سماج وادیوں نے دی۔ سنگل پیئر سکس لین سڑک ملک میں صرف سماج وادی حکومت بنا سکی۔ وزیر اعلی بتائیں کہ اگر اپنے چھ سال کے میعاد کار میں انہوں نے ایسی ایک بھی سڑک بنائی ہو۔
دیوبند۔سہارنپور، بریلی۔بدایوں، بریلی۔ اتراکھنڈ، لکھنؤ ۔شاہجہاں پور، ایٹہ سے مین پوری ۔اٹاوہ تک، بہرائچ، شراوستی، رام نگر، گونڈہ سمیت کئی دو علاقوں کو جوڑنے والی فور لین سڑکوں کی تعمیر ایس پی حکومت کے میعاد کار میں ہوئی اور یہ سب ریاستی بجٹ کے ہیڈ سے کیا گیا۔ موجودہ حکومت بتائے کہ اس نے اسٹیٹ ہیڈ بجٹ سے ایک بھی فور لین بنائی ہو۔
یادو نے کہا کہ آج اترپردیش کو جو بھرپور بجلی مل رہی ہے۔ وہ بھی ان کی حکومت کے میعاکار میں تیار کی گئی بجلی پروجکٹوں کی دین ہے۔ بی جے پی بتائے کہ کون سال ایسا بجلی گھر ہے جس کا سنگ بنیاد رکھ کر اس کا افتتاح بھی کردیا ہو۔ لکھنؤ واقع پولیس ہیڈکوارٹر ایس پی حکومت نے بنایا تھا۔ ایس پی حکومت نے ڈائل 100 ڈیزائن کیا جبکہ موجودہ حکومت نے اس کا نام بدل کر ڈائل 112 کردیا۔
انہوں نے کہا کہ معروف شاعر ادئے پرتاپ سنگھ کی صلاح پر انہوں نے اپنی حکومت کے میعا د کار میں تیار کئے گئے وزیر اعلی سکریٹریٹ کانام’لوک بھون’رکھا تھا جو آج ریاست کا افتخار ہے۔ موجودہ حکومت نے وہاں سابق وزیر اعلی اٹل بہاری واجپئی کی مورتی قائم کی۔ اس میں ایس پی کو کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اچھا ہوتا کہ سابق وزیر اعظم کے نام پر ریاست میں کوئی یونیورسٹی بنا دی جاتی۔
سابق وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر اعلی کو درختوں سے کوئی لگاڑ نہیں ہے لیکن گملوں سے ہے۔ انوسٹر میٹ کے دوران گملوں میں لگائے پھول مرجھا گئے ہیں اور بڑی تعداد میں گملے چوری بھی ہوچکے ہیں وہیں وزیر اعلی رہائش سمیت راجدھانی کے کئی مقامات پر لگے درخت خوشبو بکھیررہے ہیں۔سماج وادی حکومت نے جنیشور مشرا پارک اور لوہیا پارک کو تعمیر کرایا ہے۔

