شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد8500،مزید اضافہ ہوسکتا ہے:عالمی ادارہ صحت

0

دمشق: شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے آٹھ ہزار سے تجاوز ہو سکتی ہے۔
شامی انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقوں میں تقریبا چار ہزار افراد ہلاک اور ڈھائی ہزار زخمی جبکہ شمال مغربی شام میں ساڑھے چار ہزار افراد ہلاک اور ساڑھے سات ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں جن میں اضافے کی توقع بھی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مشرقی بحیرہ روم کے ہنگامی امور کے ڈاریکٹر رچرڈ برینن نے بتایا ہے کہ اب تک شام میں زلزلے سے ساڑھے آٹھ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں، مسلسل اضافے کی وجہ سے حتمی تعداد کا بتانا اس وقت ممکن نہیں ہے لیکن اب تک کی حاصل کردہ معلومات کے مطابق ،شامی انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقوں میں تقریبا چار ہزار افراد ہلاک اور ڈھائی ہزار زخمی جبکہ شمال مغربی شام میں ساڑھے چار ہزار افراد ہلاک اور ساڑھے سات ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں جن میں اضافے کی توقع بھی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ترکیہ میں آنے والے زلزلوں سے ہزاروں جانیں ضائع ہو چکی ہیں جسے عصر حاضر کی بڑی تباہی قرار دیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here