اترپردیش اردو اکادمی نے 2019 اور 2021 کے انعامات کا اعلان کیا

0

لکھنؤ:اترپردیش اردو اکادمی کی مجلس انتظامیہ نے آج سال2019اور 2021 کے انعامات کا اعلان کیا اکادمی کی ریلیز کے مطابق پانچ لاکھ روپے پر مشتمل مولانا ابوالکلام آزاد انعام سال2019کے لیے پروفیسر عبدالحق، نئی دہلی اوراور سال2021کے لیے پروفیسر عتیق اللہ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ ڈاکٹر نوشاد احمد سنجری کوان کی گراں قدر تصنیف”مخدوم محی الدین کی ادبی خدمات کا تنقیدی جائزہ“کے لیے15000روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ دیگرانعام یافتگان میں رشید انجم، پروفیسر ضیاء الرحمن صدیقی، ڈاکٹر عقیل احمد، سلیم انصاری، پرویز شہریار، ابراہیم افسر، ڈاکٹر شفیق اعظمی، ڈاکٹر مظہر حسین، ڈاکٹر عبیداقبال عاصم، محمد علام الدین، الحاج اخلاص احمد شیروانی، ڈاکٹر احمد دانش، ڈاکٹر نوشاد عالم، محمد حنیف، ڈاکٹر گیان دندرسنگھ، محمد مجاہد حسین رضوی حسن الہ آبادی، محمد یوسف رضا، ڈاکٹر احمد خاں، توصیف بریلوی، ڈاکٹر محمد مستمر،محمد انوارالحق تبسم، ڈاکٹر نوشاد احمد سنجری، ڈاکٹر لیاقت علی صدیقی وغیرہ شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here