نئی دہلی:دہلی پولس کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نے پیر کو ایک بار پھر بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے مبینہ دھوکہ باز سکیش چندر شیکھر سے متعلق معاملے میں پوچھ گچھ کی۔
اسی معاملے میں گزشتہ ہفتے جیکولین سے کئی گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔
جیکولین کو 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیےای او ڈبلیو کے سامنے پیش ہونے کے لیے بلایا گیا تھا جس میں سکیش چندر شیکھر شامل تھے۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ سال انہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی طلب کیا تھا۔

