مئو کو لوٹنے والے مافیاؤں کو ’پاتال‘ سے بھی کھینچ لائیں گے:یوگی

0

مئو: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو ضلع مئو میں 203کروڑ روپئے کے اخراجات کی ترقیاتی پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ سالوں تک مئو کو مافیاؤں نے جم کر لوٹا ہے۔ اس علاقے کو دیمک کی طرح لوٹنے والے مافیا کوئی بھی ہوں۔ انہیں حکومت ’پاتال‘سے بھی نکال لائے گی۔
مئو کے دورے پر پہنچے یوگی نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرائم اور جرائم پیشہ افراد کےخلاف ان کی حکومت زیرو ٹالیرنس کی پالیسی سے کام ہورہا ہے۔ یوگی نے کہا’مافیا کوئی بھی ہو،کہیں بھی ہو اسے ’پاتال‘ سے بھی نکال کر لائیں گے۔ مئو کو مافیاؤں نے لوٹ لیا۔ یہاں کے مافیا اس علاقے کو دیمک کی طرح چاٹ کر کھا گئے۔ وہ غریبوں کے حق پر ڈاکہ زنی کرتے رہے۔آج سی کی بھرپائ حکومت ان سے اور ان کے خاندان سے کروارہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یوگی حکومت کی تشکیل کے بعد مئو کے شہ زور لیڈر و سابق ایم ایل اے مختار انصاری اور ان کے اہل خانہ کے خلاف چل رہے مجرمانہ معاملوں کی جانچ تیز کردی گئی ہے۔ ساتھ ہی غیر قانونی طریقے سے جمع کی گئی املاک کو بھی ضبط کررہی ہے۔
کسی کا نام لئے بغیر یوگی نے مجرمین کو دو ٹوک انتباہ دیتے ہوئےکہا’غنڈے، مجرمین اور مافیاؤں کو ’پاتال‘سے بھی کھینچ کر لائیں گے اور انہیں قانون کے شکنجے میں ڈال کر سیدھا کیا جائے گا۔ اس دوران انہوں نے مئو میں ایک میڈیکل کالج کھولنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے افسران سے کہا کہ وہ زمین تلاش کرکے رکھیں کیونکہ یہاں میڈیکل کالج قائم کرنے کا علان کبھی بھی ہوسکتا ہے۔اس سے پہلے یوگی نے مئو میں 203کروڑ روپئے کی اخراجات والی ترقیاتی پروجکٹوں کا افتتاح وسنگ بنیاد رکھا۔ اس میں سے 161.70کروڑ روپئے کی 32 پروجکٹوں کو افتتاح و 42کروڑ روپئے کے اخراجات والی 15پروجکٹوں کا سنگ بنیاد شامل ہے۔
یوگی نے ریلی میں کہا کہ جرائم اور جرائم پرست لوگوں کے چلتے ترقی کی گاڑی کو بریک لگا رہا ہے۔ لیکن ڈبل انجن کی حکومت میں جرائم کے تئیں زیرو ٹالیرنس کی وجہ سے پھر سے ترقی کا پہیہ چل پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میو جلد ہی لکھنؤ، وارانسی اور گورکھپور کی طرز پر ترقی کے آیا قائم کرے گا۔
وزیر اعلی نے کہا کہ یہاں کے مافیا مئو کے ترقی کے پیسوں سے اپنی حوالی اور اپنی ذاتی ملکیت بنانے میں لگے رہے لیکن آج جرائم کے خلاف جاری زیرو ٹالیرنس کی حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ مجرم کوئی بھی ہو چاہے اسے کسی کا تحفظ حاصل ہورہا ہے اگر وہ پاتال کے اندر بھی ہوگا تو بھی کھینچ کر قانون کے شکنجے میں ڈال کر اسے سیدھا کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ڈبل انجن کی حکومت عوام کے لئے کام کرنے کو کمربستہ ہے۔ روٹی،کپڑا اور مکان کا نظم اور غریبی ہٹاؤ محض نعرے بن کررہے گئے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں لگاتار سوروج گار و روزگار کے انتظامات کئے جانے سے گذشتہ کچھ سالوں میں لاکھوں نوجوانوں کو روزگاملا ہے۔ وہیں آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہندوستان آج دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت والا ملک بن کر ابھرا ہے۔ جس نے برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ریلی میں یوگی سے خطاب کرتے ہوئے سابق کابینی وزیر و ضلع مئو باشندہ اے کے شرما نے بند ہوچکے سودیسی کانٹ مل و پردہا کاٹن مل کی دوبارہ باحالی کے ساتھ مئو میں میڈیکل کالج کھولے جانے کا مطالبہ رکھا۔یوگی نے کہا کہ ریاست کے 75اضلاع میں سے اب صرف 14اضلاع میں میڈیکل کالج نہیں ہیں۔ ان میں مئو اور بلیا بھی شامل ہیں۔ جن کے لئے جلد ہی پالیسی آرہی ہے۔ایسے میں سبھی اضلاع میں میڈیکل کالج قائم کئے جائیں گے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے بند پڑے کاروباروں اور کتائی مل وغیرہ کے لئے بھی پختہ ایکشن پلان جلد ہی نافذ کرنے کی بھی کہی۔ انہوں نے کہا کہ زرعی پروڈکٹ کے بعد کپڑا صنعت ہی ایک ایسا کاروبار ہے جو سب سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ایسے میں ہینڈلوم، پور لوم، کتائی مل وغیرہ کے ذریعہ سے صنعتوں کی دوبارہ بحالی اس ایکشن پلان میں شامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here