نئی دہلی:ملک میں انٹیگریٹڈ کاشتکاری نظام کے تحت شہد کی مکھی پروری سے نہ صرف شہد کا پروڈکشن بڑھ رہا ہے بلکہ گذشتہ چھ برس میں اس کی برآمد دوگنا ہو گئی ہے سنہ 2013-14 میں 76150 ٹن شہد پروڈکشن ہوتا تھا جو سنہ 2019-20 میں بڑھ کر 120000 ٹن ہو گیا ہے۔ یہ 57.58 فیصد کا اضافہ ہے۔ پہلے شہد کی برآمد 28378.42 ٹن تھی جو سنہ 2019-20 میں بڑھ کر 59536.74 ٹن ہو گئی ہے۔ اس طرح سے شہد کی برآمد میں 109.80 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
وزرات زراعت کے ذرائع کے مطابق کاشتکاری میں شہد کی مکھی پروری کی اہمیت کو خیال میں رکھتے ہوئے حکومت نے تین سال (2020-21 سے 2022-23) کے لیے قومی شہد کی مکھی پروری اور شہد مشن (این بی ایچ ایم) کے لیے 500 کروڑ روپیے مختص کرنے کو منظوری دی ہے۔ اس مشن کا اعلان ’آتم نربھر بھارت یوجنا‘ کے تحت کیا گیا تھا۔ این بی ایچ ایم کا مقصد ’میٹھا انقلاب‘ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ملک میں سائنسی بنیاد پر شہد کی مکھی پروری کی وسیع پیمانے پر فروغ ہے جسے قومی شہدی کی مکھی بورڈ (این بی بی) کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔این بی ایچ ایم کا مقصد زرعی اور غیر زرعی خاندانوں کے لیے آمدنی اور روزگار کے مقصد سے شہد کی مکھی پروری صنعت کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینا، زرعی اور باغبانی پروڈکشن کو فروغ دینا، بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی کے ساتھ ساتھ انٹیگریٹڈ شہد کی مکھی کے ترقیاتی مراکز (آئی بی ڈی سی) کے قیام، شہد کی جانچ کی لیبارٹریز، شہد کی مکھی کے مرض کی تشخیص کے لیے لیبارٹریز، روایتی بھرتی مراکز، ایپی تھیریپی مراکز، نیوکلئس اسٹاک، شہد کی مکھی پروریوغیرہ کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔
اس کے علاوہ اسکیم کا مقصد منی مشن- ایک کے تحت سائنسی طریقہ کار سے شہد کی مکھی پروری کے انتظام، شہد کی مکھیوں کی مصنوعات کے بارے میں بیداری لانا ہے۔ منی مشن ٹو میں شہد جمع کرنا، پروسیسنگ اور ذخیرہ اندوزی، مارکیٹنگ، ویلیو ایڈیشن ہے جبکہ منی مشن تین میں شہد کی مکھی پروری میں تحقیق، ٹکنالوجی اور پیداوار ہے۔ این بی ایچ ایم کو سال 2020-21 کے لیے 150 کروڑ روپیے مختص کیے گئے ہیں۔
سائنسی شہد کی مکھی پروری کی بابت بیداری لانا اور استعداد پیدا کرنا، اس کے ذریعے خواتین کو بہ اختیار بنانا، آمدنی بڑھانے میں ٹیکنالوجی کی شہد کی مکھیوں پر اثر اور زراعت اور باغبانی پیدوار کے معیار میں بہتری کے لیے 2560 لاکھ روپیے کے 11 پروجیکٹ کو منظوری دی گئی ہے۔ اس کا مقصد کسانوں رائل جیلی، بی وینوم، کامب ہنی وغیرہ مہنگے اشیاء کے پیداوار کے لیے خصوصی شہد کی مکھی پروری کے آلات کی تقسیم اور ہائی الٹیٹیوڈ ہنی کے امکانات ڈھونڈنا ہے۔ اترپردیش کے ضلع قنوج اور ہاتھرس میں خصوصی پیداوار اور پیٹ کے کینسر کے علاج میں مسٹرڈ شہد کے استعمال کے بارے میں معلومات دینا بھی ہے۔
شہد کی مکھی پروری ایک زراعت پر مبنی عمل ہے جو انٹیگریٹیڈ کاشتکاری نظام (آئی ایف ایس) کے تحت دیہی علاقے میں کی جا رہی ہے۔

