اجمیر میں بی جے پی نے میئر کے لئے برج لتا ہاڈا کو انتخابی میدان میں اتارا

0

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میونسپل کارپوریشن میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے میئر کے عہدے کے لئے اپنے امیدوار برج لتا ہاڈا کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔
محترمہ ہاڈا نے آج میئر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس موقع پر بی جے پی کے سینئر لیڈران اور انتخابی انچارج ارون چترویدی ، ایم ایل اے واسودیو دیوانی اور انیتا بھدیل اور دیگر مقامی رہنما موجود تھے۔
نامزدگی کے بعد مسٹر چترویدی نے کہا کہ اجمیر کے عوام نے بی جے پی پر اعتماد کا اظہار کرکے 48 وارڈوں میں تاریخی فتح دلا کر واضح اکثریت دی ہے، بی جے پی بورڈ بھی عوامی توقعات پر کھڑا ہوگا۔ اس موقع پر میئر کی امیدوار محترمہ ہاڈا نے کہا کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گی اور شہر کی ترقی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گی۔
واضح رہے کہ محترمہ ہاڈا اجمیر شمالی زون کے وارڈ 51 سے جیت حاصل کی ہے اور وہ سٹی پریسیڈنٹ ڈاکٹر پریشیل ہاڈا کی اہلیہ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here