نئی دہلی: ملک میں برڈ فلو کی رپورٹس کے درمیان حکومت نے ہفتے کے روز مشرقی دہلی کے غازی پور میں واقع مرغا مارکیٹ کو 10 دن کے لیے بند کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے آج کہا کہ برڈ فلو پر دہلی حکومت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے اور گھبرانے یا تشویش کی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال پر مسلسل نظر ہے۔ ابھی تک دہلی میں ایک بھی برڈ فلو کی کوئی تصدیق شدہ کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ حکومت نے اس کے باوجود احتیاطاً آج سے زندہ پرندوں کا دہلی میں لانا بند کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا آج سے غازی پور مرغا مارکیٹ 10 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
مشرقی دہلی میں گذشتہ دو دنوں سے کچھ پارک میں کوے کے مرنے کی رپورٹ ہے۔ کوے کے مرنے کا سبب ڈھونڈا جا رہا ہے۔

