نئی دہلی: سینئر کانگریسی رہنما اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے اتوار کو ہندوستان بایوٹیک کی ’کوویکسن ‘ کے ہنگامہ صورت حال میں انڈین ڈرگ کنٹرولر کی جانب سے دی گئی منظوری کو قبل از وقت فیصلہ بتاتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے مسٹر تھرور نے ٹویٹ کرکے کہا،’’کو ویکسن نے تیسٹ کا تیسر مرحلہ پورا نہیں کیا ہے۔ اس کی منظوری قبل از وقت فیصلہ ہے اور خطرہ ہوسکتا ہے ۔ڈاکٹر ہرش وردھن ،برائے مہربانی واضح کریں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ منشیات کے ریگولیٹر کی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی نے یکم جنوری کو کوویکسین کے ہنگامی استعمال کی سفارش کرنے سے انکار کردیا تھا ، لیکن آج ‘کوویکسین’ کے ساتھ ہی سیرم انسٹی ٹویٹ آف انڈیا کی ‘کووی شیلڈ’ کے ہنگامی استعمال کی سفارش کو منظوری دے دی گئی ہے۔
مرکزی وزیر رہے مسٹر تھرور نے کہا ، ’’کوویکسین کے استعمال کو اس کی تکمیل تک ملتوی کیا جانا چاہئے۔ دریں اثنا ، ہندوستان ایسٹرا جینیکا ویکسین کے ساتھ ٹیکا کاری شروع کرسکتا ہے۔‘‘

