مراد نگر حادثہ پر وزیر اعظم کا اظہار تعزیت

0

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اتر پردیش کے مراد نگر میں ہونے والے دردناک حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا اور ہلاک شدگان افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
خیال رہے دہلی سے ملحق اترپریش کے ضلع غازی آباد کے مراد نگر میں واقع شمشان گھاٹ کے کمپلیکس کی چھت گرنے سے 18 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
مسٹر مودی نے اس دردناک حادثے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ “اتر پردیش کے مراد نگر میں ہونے والے دردناک حادثے کی خبر سے میں غمزدہ ہوں ۔ ریاستی حکومت امداد اور امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ اس حادثے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے اہل خانہ سے میں اظہار تعزیت کرتا ہوں ، اور ساتھ ہی زخمیوں کے لئے بھی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here