دہلی حکومت کے دباؤ میں چاندنی چوک ہنومان مندر پر کارروائی: جئے پرکاش

0

نئی دہلی : شمالی دہلی کے میئر جئے پرکاش نے اتوار کے روز کہا کہ چاندنی چوک پر واقع تاریخی ہنومان مندر کو بازآبادکاری کے نام پر مسمار کیا گیا اور اس کارروائی میں براہ راست کجریوال حکومت کاہاتھ ہے۔
جئے پرکاش نے یہاں کہا کہ دہلی حکومت اس مندر کو مسمار کرنے کی براہ راست ذمہ دار ہے ، جو شاہجہان آباد ترقی نو بورڈ کے نام پر چاندنی چوک میں بازآبادکاری کا کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بورڈ کو متعدد بار لکھا کہ چاندنی چوک میں مذہبی مقامات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی جانی چاہئے ، بلکہ انھیں بازآبادکاری کے کام میں بھی شامل کیا جانا چاہئے اور انہیں خوبصورت بنانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ 8 اگست 2019 کو دہلی حکومت نے ایک خط کے ذریعے کارپوریشن کو حکم دیا تھا کہ چاندنی چوک میں واقع جن مندروں غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں اسے ہٹایا جائے۔
میئر نے کہا کہ 2019 سے اب تک ہم نے اس ضمن میں محتاط فیصلے لئے ہیں۔ انہوں نے دہلی حکومت سے درخواست کی اور زور دیا کہ اس مندر کو دوبارہ تعمیر کیا جانا چاہئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here