نئی دہلی: عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ہندوستان میں کورونا وائرس کووڈ 19 کی دو ویکسین کے ہنگامی استعمال کو منظوری دیے جانے کے سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈز کنٹرولر آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
عالمی ادارۂ صحت میں مشرقی ایشیاء خطے کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان میں کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کو منظوری دیے جانے کا فیصلہ قابل خیرمقدم ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیاء کے خطے میں کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کو سب سے پہلے منظوری ہندوستان میں دی گئی ہے ۔ ہندوستان کا یہ فیصلہ اس خطے میں کورونا کے خلاف جنگ کو تقویت دے گا ۔
ڈاکٹر کھیترپال نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں آبادی کے گروپوں کے ٹیکہ کاری کے ساتھ دیگرطبی اقدامات پر عمل کرنے اورعوامی شمولیت سے کورونا کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

