ٹیکہ کاری کی مہم کی تمام تیاریاں مکمل

0

نئی دہلی: کورونا وائرس وبا کی روک تھام کے لیے ہفتے سے شروع کی جانے والی ٹیکہ کاری کی مہم کی تمام تیاریاں پوری کر لی گئی ہیں۔
ٹیکہ کاری کی مہم کے حوالے سے جمعہ کے روز یہاں اس سے متعلق ماہرین اور پورے ملک کے ڈرگ کنٹرولرز کی میٹنگیں ہوئیں جس میں ٹیکہ کاری کی مہم کی تمام تیاریوں اور ٹیکہ کے حوالے سے آخری فیصلہ کیا گیا۔
ریاستوں میں ٹیکہ کاری کی مہم کے لیے وسیع تیاری کی گئی ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی اور اترپردیش میں اس کے لیے ہر طرح کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
دہلی میں ٹیکہ کاری کی مہم کے حوالے سے وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی۔ سرکاری پریس ریلیز کے مطابق وزارت صحت اور اس مہم سے وابستہ دیگر محکموں کے سینیئر افسران کے ساتھ اس میٹنگ میں ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹیکہ کاری کی مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
وزہر صحت نے میٹنگ میں موجود افسران سے کہا کہ شہروں میں ویکسین کے پہنچنے، اسپتال تک جانے، پھر ڈوز دینے کے پورے پروسیزر پر عمل کیا جائے گا، یہ ایک مشق کی طرح ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن کے مطابق ریاستی حکومتوں، ضلع افسران اور بلاک سطح پر اس سلسلے میں ہدایت دی جا چکی ہے۔
انہوں نے درخواست کی کہ مہم سے وابستہ تمام افسران یقینی بنائیں کہ ٹیکہ کاری سے منسلک وزارت صحت کی جانب سے جاری تمام ہدایات پر عمل درآمد کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here