کورونا کا نیا اسٹرین کے سبب تشویش میں اضافہ، نئے کیسز میں کمی

0

نئی دہلی : ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووِڈ۔19) کے نئے اسٹرین کے 20 کیسز کی تصدیق سے عوام کے مابین تشویش بڑھ گئی ہے جبکہ دوسری جانب کورونا کے نئے کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔
برطانیہ میں پائے گئے کورونا وائرس نئے وَیریینٹ سے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر اب 20 ہو گئی ہے۔ کووِڈ۔19 کا نیا اسٹرین پرانے وائرس سے 70 فیصد تیز رفتار سے پھیلتا ہے۔
کورونا اسے ملک میں اب تک 1.2 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 98.34 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
مختلف ریاستوں سے بدھ کی دیررات تک موصول رپورٹس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15,292 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 1,02,44,000 ہوگئی ہے ۔ اس دوران مزید 17,055 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 98.34 لاکھ ہو گئی ہے۔
ملک میں ایکٹوکیسزکم ہو کر 2.62 لاکھ ہو گئے ہیں۔ اسی میں دوران مزید 286 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1,48,439 ہوگئی ہے۔
کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں کورونا کے فعال کیسز میں بدھ کے روز 1471 کی مزید کمی ہونے کے بعد فعال کیسز کم ہو کر 53,066 رہ گئے۔
مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3,537 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 19,25,066 ہو گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دریں اثناء 4,913 صحتیاب ہونے سے اس وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 18,24,934 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 70 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 49,463 ہوگئی ہے۔
ریاست میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح جزوی طور پر بڑھنے کے ساتھ 94.62 فیصد پہنچ گئی جبکہ شرح اموات 2.56 فیصد ہے۔کیرالا میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 6268 نئے کیسز سامنے آئے اور اس وبا سے متاثر مزید 5,707 افراد صحتیاب ہوئے لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ فعال کیسز کی تعداد 65,000 سے تجاوز کر چکی ہے جو پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ متاثرین کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی آنے سے فعال کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو تشویش کا موضوع بنا ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں 6,268 نئے کیسز سامنے آنے سے منگل کے روز متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 7,55,719 ہو گئی اور 5,707 افراد کے صحتیاب ہونے سے اس وائرس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 6,87,104 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا 24 مزید 28 افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3,043 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس مدت میں کیسز میں 532 کا اضافہ ہونے سے ان کی تعداد بڑھ کر 65,393 ہو گئی۔ تمام فعال مریضوں کا مختلف اسپتالوں اور کووِڈ۔19 مراکز پر علاج کیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here