واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی: دنیا میں بھر میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ 19‘ کے لگاتار بڑھتے قہر سے اب تک17 لاکھ سے زائد مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں ہیں اور 7.73 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے اب تک 191 ممالک میں 7 کروڑ 73 ہزار 4293 افراد کو متاثر کیا ہے ، جبکہ 17 لاکھ 1 ہزار 822 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جان لیوا وبا سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ریاستہائے متحدہ امریکہ ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ تک پہنچ چکی ہے ، جبکہ 3،19،190 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر دنیا میں دوسراملک ہندوستان ہے جہاں متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر کے 10،055،560 ہوگئی ہے جبکہ 96 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ نئے کیسز کے مقابلہ ایکٹیو کیسز کم ہوکر 3.03 لاکھ ہوچکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1،45،810 ہوگئی ہے۔

