امت شاہ کا کل سے مغربی بنگال کا دو روزہ دورہ

0

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتے کے روز سے مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔
اس دورے میں مسٹر شاہ مغربی بنگال میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مد نظر پارٹی کی کئی حکمت عملی کی میٹنگ میں حصہ لیں گے۔

بی جے پی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مسٹر شاہ ہفتے کے روز 10:45 بجے کولکاتا واقع شری رام مشن آشرم میں سوامی وویکانند کے آبائی گھر میں انھیں خراج عقیدت پیش کریں گے اور صحافیوں سے بات چیت کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here