ڈاکٹر عرفات ظفر عربی زبان کی عالمی تنظیم کے رکن منتخب

0

علی گڑھ،11نومبر(زمینی سچ )الاتحاد الدولی للغ’ العربي‘ عربی زبان وادب سے وابستہ علماء و اساتذہ کی ایک عالمی تنظیم ہے۔ اس کا صدر دفتر لبنان کی راجدھانی بیروت میں ہے ۔ یہ تنظیم پوری دنیا میں عربی زبان و ادب کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اور عرب تہذیب و ثقافت کی نشر واشاعت سے دلچسپی رکھنے والے کچھ افراد کو اپنا رکن منتخب کرتی ہے ۔ اس تنظیم نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں عربی کے استاد ڈاکٹر عرفات ظفر کو ان کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں اپنی رکنیت سے نوازا ہے ۔ اور باضابطہ ان کے پتے پر رکنیت کا سرٹیفکیٹ ارسال کیا ہے ۔ عنقریب ان کے بایو ڈاٹا کو عربی زبان وادب سے وابستہ علماء و اساتذہ کی بین الاقوامی موسوعہ میں شامل کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عرفات ظفر کا وطن اعظم گڑھ ہے ۔وہ مدرسہ الاصلاح کے فارغ التحصیل ہیں ۔ اعلیٰ تعلیم انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی حاصل کی ہے ۔ 2007 سے 2019 تک بحیثیت لیکچرر وہ شعبہ عربی لکھنؤ یونیورسٹی سے وابستہ رہے ہیں ۔ اس وقت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ عربی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ عربی زبان میں تین کتابوں کے مصنف ہیں ۔ ساٹھ سے زائد مقالات اردو، عربی اور انگریزی زبانوں میں ملک وبیرون ملک کے موقر رسائل و جرائد میں شائع ہو کر مقبول ہو چکے ہیں ۔ اب تک چالیس سے زیادہ قومی و بین الاقوامی سیمیناروں میں ہندوستان اور ہندوستان سے باہر سعودی عرب اور ملیشیا میں شرکت کر چکے ہیں ۔ ان کی اس کامیابی پر ان کے احباب و اعزہ مبارک باد پیش کر رہے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here