حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کام کررہی ہے: مودی

0

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ حکومت عظیم شاعر بھرتیار کے جذبہ اور خیالات کو مدنظر رکھتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں مسلسل کام کررہی ہے۔
مسٹر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بین الاقوامی بھارتی فیسٹول سے خطاب کیا اور مسٹر بھرتیار کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ عظیم شاعر سبرامنیم بھارتی کا 138واں یو م پیدائش منانے کے لئے ونویل کلچرل سنٹر کے ذریعہ اس فیسٹول کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے اس سال کے لئے بھارتی انعام حاصل کرنے والے اسکالر سینی وشوناتھن کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ عظیم شاعر بھرتیار کی ترقی کی تشریح میں خواتین کا مرکزی کردار تھا۔ وہ خواتین کی آزادی اور امپارمنٹ کو اہم مانتے تھے۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت اس نقطہ نظر سے متاثر ہے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کام کررہی ہے۔حکومت کے کام کاج کے ہر شعبہ میں خواتین کے وقار کو اہمیت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پندرہ کروڑ سے زیادہ خواتین کو انٹرپرینیور مدرا اسکیم جیسی اسکیموں سے مالی اعانت فراہم کی گئی ہے۔خواتین مستقل کمیشن کے ساتھ ہماری مسلح افواج کا حصہ بن رہی ہیں۔سب سے غریب خواتین محفوظ صفائی ستھرائی کی کمی کے مسائل کا سامنا کرتی تھیں انہیں دس کروڑ سے زیادہ محفوظ اور صاف بیت الخلا سے مہیا کرائے گئے۔ انہوں نے کہاکہ یہ نیو انڈیا کی خواتین کی طاقت کا دور ہے۔ وہ رکاوٹوں کو توڑ رہی ہیں اور اپنا اثر و رسوخ قائم کررہی ہیں۔ یہ سبرامنیم بھارتی کو خراج عقیدت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here