نئی دہلی: پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امرندر سنگھ نے زرعی قانونوں کی وجہ سے پیچیدہ ہوئے حالات کے جلد حل کرنے پر جمعرات کو زور دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کو ان قانونوں کے سلسلے میں پھر سے غور کرنا چاہئے۔
کیپٹن سنگھ نے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے بعد جاری بیان میں کہا کہ کسانوں کی تحریک سے جہاں ریاست کی معیشت پر نامناسب اثر پڑ رہا ہے،وہیں قومی سلامتی کےلئے شدید خطرہ پیدا ہوا ہے۔
وزیراعلی نے کسانوں کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

