نئی دہلی : ملک میں بدھ کے روز عالمی وباکورونا وائرس ( کووڈ -19) کے 11 لاکھ 93 ہزار سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی جس سے جانچ کی مجموعی تعداد 12.19 کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔
جمعرات کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ (11 نومبر) تک جانچ کی مجموعی تعداد 12 کروڑ 19 لاکھ 62 ہزار 509 ہوگئی۔
ملک میں اوسط فی دس لاکھ آبادی پر جانچ کی شرح 87 ہزار 329 تک جا پہنچی ہے۔

