خود انحصار ہندوستان سے عالمی معیشت کو رفتار ملے گی: مودی

0
The Governor of Nagaland, Shri R.N. Ravi calling on the Prime Minister, Shri Narendra Modi, in New Delhi on August 08, 2019.

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کووڈ- 19 کی عالمی وبا کی وجہ سے ہونے والے معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے ‘اقتصادی ہمہ گیریت’ اور ‘قومی صلاحیت سازی’ کا مشورہ دیتے ہوئے آج کہا کہ اسی راہ پر چلتے ہوئے ‘خود انحصار ہندوستان’ عالمی معیشت کی ترقی کو تیز کرے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ”ہندوستان کا پختہ یقین ہے کہ ‘معاشی ہمہ گیریت’ اور ‘قومی صلاحیت سازی’ کے ذریعہ ایس سی او کے رکن ممالک عالمی وبا سے درپیش ہونے والے بحران سے ابھر سکتے ہيں۔ ہم کورونا بحران کے بعد کی دنیا میں ‘خود انحصار ہندوستان’ کے وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ‘خود انحصار ہندوستان’ عالمی معیشت کو تقویت بخشنے والا ثابت ہوگا اور شنگھائی تعاون تنظیم کے خطے کی معاشی پیشرفت کو تیز کرے گا”۔
اپنے خطاب میں مسٹر مودی نے اقوام متحدہ کی تجاویز پر بھی زور دیا اور ایس سی او سے اس کی حمایت کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے اپنے قیام کے 75 سال مکمل کر لئے ہیں۔ لیکن بہت ساری حصولیابیوں کے باوجود اقوام متحدہ کا بنیادی ہدف ابھی تک نامکمل ہے۔ عالمی وبا کے معاشی اور معاشرتی تکلیف میں مبتلا دنیا کی توقع ہے کہ اس عالمی ادارہ کے نظام میں بنیادی تبدیلیاں آئیں گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان 2021 سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل ممبر کی حیثیت سے شامل ہو گا۔ ہماری توجہ عالمی گورننس میں ممکنہ تبدیلیاں لانے پر مرکوز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ” ہم ایک ‘نظر ثانی شدہ کثیر جہتی نظام’ چاہتے ہيں جو آج کے عالمی حقائق کی عکاسی کرے، جس میں تمام شراکت داروں کی توقعات، عصری چیلنجوں اور انسانی فلاح و بہبود جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہو۔ ہم اس کوشش میں ایس سی او کے رکن ممالک کی مکمل حمایت کی توقع کرتے ہیں”۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here